تازہ تر ین

راحت فتح علی خان کی دھونی سے ملاقات، تعریفوں کے پُل باندھ دیے

راحت فتح علی خان ایک انتہائی مقبول پاکستانی کلاسیکی گلوکار ہیں جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں، انہوں نے اپنے مشہور گانوں، قوالیوں اور ڈرامہ OSTs کے ذریعے بھرپور بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

وہ واحد پاکستانی گلوکار ہیں جن کے گانوں کو ایک ارب سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں، ان کا مقبول گانا ‘ضروری تھا’ پہلا پاکستانی گانا ہے جسے یوٹیوب پر ایک ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

راحت فتح علی خان کے فیس بک فالوورز کی تعداد بھی 8 ملین سے زائد ہے، انکے چاہنے والوں میں کئی مشہور بین الاقوامی شخصیات بھی شامل ہیں جن کی جانب سے انہیں بھرپور عزت ملتی ہے۔

حال ہی میں راحت فتح علی خان کی ایک دلچسپ ویڈیو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت فتح علی خان ایم ایس دھونی اور دیگر دوستوں سے بات چیت میں مصروف ہیں جبکہ ایم ایس دھونی ان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘دنیا میں آج تک پیدا ہونے والے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک’، ساتھ ہی انہوں نے پاک-بھارت دوستی کا علامتی نشان بھی بنایا۔

مداحوں کیجانب سے ان دونوں کی تصاویر دیکھ کر خوب مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے جنکا کہنا ہے کہ 2 لیجنڈز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain