تازہ تر ین

من موہن سنگھ پر مبنی فلم پر انوپم کھیر اور ہنسل مہتا میں لفظی جھڑپ

سال 2019ء کی فلم ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی زندگی پر بنائی گئی تھی جو رواں ماہ 26 دسمبر کو انتقال کر گئے۔

اس فلم میں منموہن سنگھ کا کردار نبھانے والے معروف اداکار انوپم کھیر اور ہدایتکار ہنسل مہتا کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی تھی جس کی وجہ ہنسل مہتا کا ایک صحافی کی ہاں میں ہاں ملانا تھی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صحافی نے کہا تھا کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں منموہن سنگھ سے متعلق سب کچھ جھوٹ دکھایا گیا تھا۔
یہ لفظی جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سینئر صحافی ویر سنگھوی جنہوں نے ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ فلم کو اب تک کی ‘سب سے خراب ہندی فلم‘ قرار دیا تھا۔

اسنیپ گریب ٹویٹر
اسنیپ گریب ٹویٹر

یاد رہے کہ اس فلم میں انوپم کھیر نے منموہن سنگھ کا کردار ادا کیا تھا، فلم کی ہدایتکاری وجے گٹے نے کی تھی، اس میں منموہن سنگھ کا دور حکومت دکھایا گیا ہے۔

سنگھوی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’اگرآپ کو منموہن سنگھ سے متعلق بتائے گئے جھوٹ یاد رکھنے ہیں تو آپ کو ’’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ فلم دیکھنی چاہیے، یہ نہ صرف اب تک کی سب سے خراب ہندی فلم ہے جبکہ اس بات کی واضح مثال بھی ہے کہ میڈیا ایک اچھے انسان کی کردار کشی کس طرح کرتا ہے’۔

ہنسل مہتا نے سنگھوی کے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘100فیصد درست’، فلمساز نے منموہن سنگھ کی موت پر اظہار غم کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘قوم کو ان سے معافی مانگنی چاہئے’۔

ہنسل مہتا نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ’مجھے ان سے سب سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے، یہ پچھتاوا اب میں زندگی بھر لے کر جیوں گا، سر مجھے معاف کر دیجئے، آپ ماہر معاشیات، وزیر مالیات اور وزیر اعظم کے علاوہ ایک عظیم انسان تھے’۔

ہنسل مہتا کی یہ پوسٹ دیکھ کر انوپم کھیر کو غصہ آگیا اور انہوں نے ہنسل مہتا کو ’’منافق‘‘ کہتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ’یہاں منافق ویر سنگھوی نہیں ہیں، ان کے پاس یہ حق ہے کہ وہ فلم کو پسند یا ناپسند کریں لیکن ہنسل مہتا ’’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کے تخلیقی ہدایتکار تھے، وہ برطانیہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران موجود تھے، انہوں نے اپنے تخلیقی مشورے بھی دیے تھے اور انہوں نے اس کی فیس بھی لی ہوگی۔

انوپم کھیر نے مزید کہا کہ ‘اسی لئے ان کا ویر سنگھوی کے پوسٹ پر 100فیصد درست کہنا غلط ہے اور یہ دہرا معیار ہے’۔

انوپم کھیر نے کہا کہ وہ سنگھوی کی رائے سے خوش نہیں ہیں لیکن وہ یہ مانتے ہیں کہ کوئی بھی فنکار خراب اور غیر متعلقہ کام کرسکتا ہے۔

اسنیپ گریب ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ ہنسل مہتا اب بڑے ہوجائیں میرے پاس اب بھی ہماری تمام تصاویر اور ویڈیوز ہیں جو ہم نے ساتھ میں لی تھیں، انہوں نے ہنسل مہتا کے پرانے پوسٹ کو کھوج نکالا جس میں انہوں نے فلم میں انوپم کھیر، گٹے اور کھنہ کے کام کو سراہا تھا۔

یاد رہے کہ ہنسل مہتا فلم میں بطور مہمان اداکار نظر آئے تھے، انہوں نے اڑیسہ کے 14ویں وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں کو قبول کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں’۔

فلمساز نے انوپم کھیر سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’وہ کسی مناسب وقت پر انوپم کھیر کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت کریں گے’۔

ہنسل مہتا نے مزید لکھا کہ میری طرف سےآپ کو محبت بھرا پیغام، جب بھی آپ کی خواہش ہو ہم بات کریں گے اور اس مسئلے کوحل کریں گے، میں نہیں چاہتا کہ اس بات کو زیادہ طول دیا جائے یا ہم اس پر اپنا وقت صرف کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain