تازہ تر ین

نجکاری سے متعلق تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نجکاری سے متعلق تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نےسینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں نجکاری کا عمل شفاف ہوگا۔ سی سی او پی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی شفافیت کو یقینی بناؤں گا۔ نجکاری سے متعلق تمام حکومتی اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے خسارے میں اربوں روپے قوم کے ضائع ہو چکے ہیں۔ کیا ہم مزید یہ نقصان برداشت کر سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل مشرف دور میں اتصالات کو فروخت کیا گیا۔اس وقت تین پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔اس کے بعد پی ٹی ائی حکومت سمیت کئی حکومتیں آئیں تو یہ معاملہ کیوں نہیں سلجھایا گیا۔ ہم اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی ساڑھے تین سو میں سے ڈیڑھ سو اثاثہ جات ابھی بھی اتصالات کے حوالے نہیں کیے گئے۔ ہم  ڈیڑھ سو میں سے تیس اثاثہ جات پر لے ائے۔ اتصالات نے ان اثاثہ جات کی اپنے طور پر قیمت لگوائی ہے۔ ان پراپرٹیز کی 263 ملین ڈالر قیمت لگوائی گئی جو بہت کم ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے او آئی سی میں غزہ کے لیے آواز اٹھائی۔ عمان میں ہونے والی کانفرنس میں بھی پاکستان نے فلسطینیوں کی حمایت کی۔ پاکستان نو کنسایمنٹ فلسطین بھجوا چکا ہے۔اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایس سی او میں فلسطین کی واضح الفاظ میں حمایت کی۔ غزہ میں میڈیکل کے طلباء کی مدد کرنے کی اپیل آئی۔ میں نے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کی ہے کہ فلسطینی طلباء کو سہولت فراہم کریں۔پی ایم ڈی سی نے فلسطینی میڈیکل کے طلباء کو تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ایک گھر پر بمباری؛ 4 فلسطینی جانباز شہید

جنین: مغربی کنارے کے علاقے جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران 4 فلسطینی نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی لی اور ایک گھر کے دروازے کو دھماکا خیز مواد سے اُڑایا اور پھر اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کارروائی کے لیے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی تو ایک گھر میں موجود گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کے بقول کئی گھنٹوں جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسرائیلی فوج کے ایک طیارے نے بمباری کرکے اس گھر کو تباہ کردیا جس میں چاروں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

فلسطین کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

جہاد اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوان فلسطینی جاںباز تھے۔

وکٹری پریڈ؛ کرکٹرز کی جھلک دیکھنے کیلئے مداح درخت پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیت کر وطن واپس لوٹنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ممبئی میں شاندار استقبال ہوا، جس میں ایک شخص نے پلئیرز کو بھی حیران کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی پریڈ کے دوران بھارتی ٹیم کا ایک مداح اپنے پسندیدہ کرکٹر ویرات کوہلی کو دیکھنے کیلئے درخت پر چڑھا ہوا ہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مداح کو درخت پر چڑھے دیکھ کر ٹیم کے پلئیرز بھی حیران رہ گئے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے استقبال کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم آمڈ آیا تھا، جسکی تصاویر اور ویڈیوز دنیا میں موجود ٹیم کے مداح شیئر کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے جمعرات کو نریمان پوائنٹ میں نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک 2 گھنٹے میں کیا، اس دوران شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے بس کے اردگرد جمع رہی اور پلئیرز نے مداحوں سے داد وصول کی۔

1

ممبئی کی سڑکوں پر اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد 3 بجے سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئی تھی تاہم 5 سے 6 بجے کے درمیان روڈ پر پاؤں رکھنے تک کی جگہ نہیں تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی کریں گے، علی محمد خان

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی ملک گیربھوک ہڑتال اور پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کرنے کا کہنا ثابت کرتا ہے کہ اگر نوبت یہاں تک اگئی ہے تو اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملنا ہے۔ان تمام معاملات کا سیاسی حل نکلنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ  آج بانی پی ٹی آئی  نے یہ بات بھی کی کہ حقیقی جمہوریت کے لیے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ضروری ہے۔ ملک میں جمہوریت نہیں تو پھر اس نظام کا کیا فائدہ۔ کل اسلام آباد کے جلسے کے متعلق بانی پی ٹی ائی نے عوام کو پیغام دیا کہ میں ان سے کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا حقیقی آزادی کے لیے میری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہزارہ میں بھی جلسہ ہے بانی پی ٹی ائی نے ہزارہ والوں کے لیئے پیغام بھیجا ہے کہ میری عوام کو کہنا وقت کے یزیدوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا غلامی سے موت بہتر ہے۔

بیٹے نے میری تیسری شادی کروائی، عتیقہ اوڈھو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بیٹے نے ثمر علی خان سے اُن کی تیسری شادی کروائی۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ میری اپنے دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 سال تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے اور ہم نے بڑے ہی مہذب انداز میں علیحدگی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسری شادی کے اختتام کے چند سال بعد ایک فیملی ایونٹ کے دوران ثمر علی خان اور میری ملاقات ہوئی تھی، ہماری وہ ملاقات کافی اچھی تھی۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اُس کے بعد، ثمر علی خان سے کافی اچھی دوستی ہوگئی تھی، میرے گھر والوں کو بھی ثمر پسند تھے، تو ایک روز میرے بیٹے بلال نے مجھ سے کہا کہ آپ مشکل زندگی گزار رہی ہیں، ثمر علی خان اچھے انسان ہیں، وہ آپ کو پسند بھی کرتے ہیں، آپ دونوں کو شادی کرلینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بیٹے کی بات سُن کر کہا کہ بیٹا! تمہاری دو بہنیں بھی ہیں اور وہ مجھے ثمر کے ساتھ بالکل پسند کرتیں جس پر بیٹے نے یقین دہانی کروائی کہ بہنوں کی طرف سے بےفکر رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی یقین دہانی کے بعد، میں نے ثمر علی خان کو چائے پر مدعو کیا اور پھر وہاں اُنہیں شادی کی پیشکش کی جو اُنہوں نے قبول کرلی تھی۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 سال کی عُمر میں ہوئی تھی، یہ شادی 10 سال تک چلی تھی، پہلی طلاق کے بعد اداکارہ نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی بھی 16 سال کے عرصے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔

دو شادیوں میں ناکامی کے بعد، عتقیہ اوڈھو نے جون 2012 میں ثمر علی خان سے تیسری شادی کی۔

جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ ندیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔

ہائی کورٹ میں جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گیے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نسیم میمن کو صوبائی محتسب اعلیٰ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

وکیل کے مطابق محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو عہدے سے معطل کردیا تھا، تاہم 12 دسمبر 2023 کو نسیم میمن کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔ نسیم میمن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

190 ملین پاونڈ ریفرنس؛ اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4 گواہان عدالت طلب

 اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ طلب کر لیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے خلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ وکلاء صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

ریفرنس کی سماعت کے دوران 3گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی ار محمد علی تاج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ائی اے یاسر عظیم کے بیان پر بھی جرح مکمل کر لی گئی۔

عدالت نے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور بنی گالہ کے پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ پیش ہونے کے نوٹسز جاری کر دیے۔

ریفرنس میں استغاثہ کے 30گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

رواں برس بھی غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

مکہ معظمہ:  غلاف کعبہ جسے کسوہ کہا جاتے ہے 16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 50 فٹ جب کہ چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہوتی ہے۔ مسلمانوں کے نزدیک کسوہ نہایت قابل احترام ہے۔ 

قبل ازیں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم پہلی بار 2022 کو یہ بابرکت عمل یکم محرم کو انجام دیا گیا تھا جس کے بعد سے اب ہر سال اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تبدیلیٔ غلاف کعبہ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یکم محرم جو ممکنہ طور پر 7 جولائی بروز جمعے کو ہوگی اور اُس روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔

Ghilaf-e-Kaba 1

اس سال غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو سونا، 100 کلو چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔ سونا اور چاندی سے غلاف کعبہ پر قرآنی آیات دل کش انداز میں تحریر کی گئی ہیں۔

Ghilaf-e-Kaba 2

غلاف کعبہ کی سلائی میں نہایت تربیت یافتہ اور اعلیٰ مہارت کے حامل کاریگروں نے حصہ لیا۔ غلاف کعبہ عمومی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔

Ghilaf-e-Kaba 3

غلاف کعبہ یعنی کسوہ کے لیے نہایت عمدہ، نفیس اور اعلیٰ معیار کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔ جو اپنی جاذبیت اور پختگی کے باعث دیدہ زیب ہے۔

Ghilaf-e-Kaba 4

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ غلاف کعبہ کی تیاری مکمل ہونے پر مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کا نیا غلاف، خانہ کعبہ کے خصوصی محافظ کے حوالے کیا تھا۔

Ghilaf-e-Kaba 5

اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ اور خانہ کعبہ کے نائب چیف محافظ عبدالمک بن طحہ الشیبی نےغلاف کعبہ کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

تبدیلیٔ غلاف کعبہ کی تقریب کی سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی آخری شکل دیدی گئی۔

آپریشن عزمِ استحکام: عمران خان کا حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر حکومتی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں صرف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ صرف پاکستان کی خاطر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عزم استحکام کو غلط سمجھا جا رہا ہے، سابقہ آپریشنز سے موازنہ نہ کیا جائے، وزیراعظم آفس

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جیل میں بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی جرگے نے آپریشن عزم استحکام کو عدم استحکام قرار دیا، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آپریشن عزم استحکام سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

عمران خان رہائی کی تحریک شروع، اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا، بیرسٹر سیف

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی کی تحریک شروع ہو گئی ہے جس کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔

اپنے بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ملک بھر میں اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خصوصاً خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائے گی۔ کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں کی شکل میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائے گی۔ مانسہرہ اور اسلام آباد جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

اہم ویڈیوز







آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain