تازہ تر ین

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے آریان نے جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا, اپنا نام عنایہ رکھ لیا

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ کے 23 سالہ بیٹے نے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کرالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تبدیلیٔ جنس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شروع سے محسوس ہو رہا تھا کہ میں وہ نہیں ہو جو شناخت مجھے دی گئی ہے۔

آریان نے اپنی انسٹاگرام کی طویل پوسٹ میں لڑکے سے لڑکی بننے کے عمل تک کے مراحل کو بیان کیا اور ان مشکلات کا زکر کیا جس سے وہ برسوں تک لڑتے رہے۔

22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے 2023 میں ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور 11 ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئیں۔

آریان نے اپنا نام عنایہ رکھا اور اس نئی شناخت کے ساتھ انھوں نے اپنے شوق اور جنون کرکٹ کو بھی جاری رکھا اور اس وقت وہ برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

کرکٹ کی دلدادہ عنایہ (آریان) نے ٹرانس جینڈرز کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کے نئے قانون پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مانچسٹر میں مقیم عنایہ (سابق آریان) اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain