دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ فلکیاتی منظر گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین، شمالی بحرِ اوقیانوس اور شمالی روس کے بعض علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، جہاں چاند مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ لے گا اور کچھ دیر کے لیے سورج کی بیرونی تہہ کورونا نمایاں ہوگی۔
عرب ممالک میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا، تاہم شمالی افریقا کے بعض علاقوں میں نمایاں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ الجزائر میں سورج کا تقریباً 96 فیصد حصہ ڈھکنے کی توقع ہے۔

