مصری فنکارہ کے ’تھیٹر سے جنازہ نکالنے‘ کی وصیت نے نیا تنازع کھڑا کردیا

قاہرہ: نامور مصری فنکارہ سلویٰ محمد علی نے کہا ہے کہ وہ خواہش رکھتی ہیں کہ ان کے جنازے کو تھیٹر سے نکالا جائے اور پھر نماز جنازہ کیلئے مسجد لے جایا جائے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فنکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل تھیٹر سے بہت زیادہ منسلک ہیں اور انہوں نے اپنے خوابوں کو اسی تھیٹر میں حاصل کیا اور اس کے ساتھ ان کی بہت سی کامیابیاں جڑی ہوئی ہیں۔

سلویٰ محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں لیکن انہیں بیماری سے ڈر لگتا ہے اور وہ اللہ سے دعاگو ہیں کہ انہیں کوئی مہلک بیماری نہ لگے۔

مصری اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلی فنکارہ نہیں جنہوں نے یہ وصیت کی ہے بلکہ اس سے قبل شفیق نورالدین اور توفیق الدقن کے جنازے بھی تھیٹر سے نکالے گئے تھے۔

ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا 2024، پاکستان کی ٹیم نے دو برانز میڈلز اپنے نام کرلیے

کراچی: 120 ویں ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا 2024 میں کراچی بوٹ کلب نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو برانز میڈلز اپنے نام کرلیے۔

آسٹریا کے شہر ویانا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پریزہ ہاورون، مرضیہ امیر شاہ میراں شاہ اور کاظمہ اعجاز پر مشتمل کراچی بوٹ کلب کی ٹیم نے انڈر17 گرلز کاسکس لیس فور ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل جیت لیا۔

انڈر 17 بوائز کوارڈرپل اسکل ایونٹ میں سوئم رہ کر کانسی کا تمغہ پانے والی ٹیم میں عبداللہ فیصل شیخ، دانیال سلمان، محمد ابیان اور محمد علی قریشی شامل تھے۔

چیمپئن شپ میں 30 ممالک اور کلبز کی ٹیمیں شریک ہیں جبکہ پاکستان بوٹ کلب کے اسکواڈ میں 38 بوائز اور گرلز کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جنت مرزا ’ٹائٹینک‘ کی ’روز‘ بن گئیں

پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ہالی وڈ کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’ٹائیٹینک‘ کے کردار ’روز‘ کے مشہورِ زمانہ لُک کو اپنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

جسطرح فلم بینوں کے دلوں میں ’ٹائیٹینک‘ راج کرتی ہے اسی طرح جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک کی دنیا میں راج کر رہی ہیں اور 25 ملین فالوورز کے ساتھ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کیے بیٹھی ہیں۔

جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو جاری کی جس میں وہ سیاہ گاؤن پہنی نظر آئیں جبکہ انہوں نے گلے میں سبز و سفید نگوں کا ہار پہنا اور اپنی زلفوں کو اونچے جوڑے میں باندھا۔

اس لُک کو جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہیں متعدد اسے فلم ’ٹائیٹینک‘ کی ’روز‘ کی سستی نقل قرار دیتے دکھے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ یہ خود کو ٹائیٹینک کی روز سمجھ رہی ہے‘ ، جس پر جنت مرزا نے لکھا کہ ’ نہیں لڑکی میں ایسا نہیں سمجھ رہی، پُرسکون ہوجاؤ‘۔

واضح رہے کہ فلم ‘ٹائی ٹینک’ جیمز کیمرون کی ہدایتکاری میں بنی اور 1997 میں ریلیز ہوئی، فلم میں لینارڈو ڈی کیپریو نے ’جیک ڈاؤسن‘ نامی لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو ایک غریب نوجوان تھا اور پوکر گیم میں ٹائی ٹینک کا ٹکٹ جیت جاتا ہے اوربوٹ میں سوار ہو جاتا ہے جہاں وہ خوبرو اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بطور ’روز‘ نامی حسین ترین و امیر نوجوان لڑکی سے جاملتا ہے اور یہ ایک ملاقات ان کے درمیان محبت کا بیج بو دیتی ہے جو آگے چل کر شدت اختیار کرجاتا ہے۔

آغا علی نے یک طرفہ محبت کو ’بھونڈی‘ حرکت قرار دے دیا

پاکستانی اداکار آغا علی نے  یک طرفہ محبت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس نظریے کو بھونڈا قرار دے دیا۔

آغا علی نے مئی 2020 ء میں ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے خاموشی سے شادی کی تھی لیکن اب دونوں کی طلاق کی غیرتصدیق شدہ خبریں عام ہوچکی ہیں۔

آغا علی حنا الطاف سے قبل سارہ خان کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے اور شادی بھی کرنے والے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے دونوں ک پریک اپ ہوگیا اور سارہ نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کرلی۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر آغا علی کے عمران اشرف کے ٹاک شو ’مذاق رات‘ میں دیے گئے انٹرویو کی ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں وہ مختلف موضوعات پر گہری باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں آغا علی نے کہا کہ ’یک طرفہ محبت اسی حالت میں ہوسکتی جب جس شخص سے آپ محبت کرو وہ اس دنیا میں ہی نہ ہو کیونکہ وہ شخص دنیا میں ہے جس سے آپ یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو اس سے زیادہ بھونڈا کام کوئی اور ہونہیں سکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ ساری باتیں کہ یک طرفہ محبت پر صرف میرا حق ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک بندہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور آپ ایسے شخص کیلئے کسی کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہیں اور اس شخص کو آپ کی پرواہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہاں اگر کوئی ایسا شخص ہے جو بدلے میں تمہیں پیار دے سکتا ہے تو اس کے لیے مر جاؤ، مٹ جاؤ سب کر جاؤں تب یہ بات سمجھ آتی بھی ہے‘۔

ہانیہ عامر کا ممکنہ ایک اور افیئر بےنقاب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامرکی  وجہ شہرت یوں تو اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹس بھی ہیں جن سے وہ مداحوں کے دلوں کو لبھاتی نظر آتی ہیں،لیکن انکا نام کسی اسکینڈل کا حصہ نہ بنے  ایسا اب شاید ممکن نہیں رہا۔

ہانیہ عامر اور بادشاہ کے تعلقات:

گزشتہ کئی عرصے سے ہانیہ عامر کی گونج نہ صرف پاکستان بلکہ حریف ملک بھارت میں بھی سنائی دے رہی ہے کبھی انکا نام بھارتی ریپر و گلوکار ’بادشاہ’ سے جوڑا جاتا ہے تو کبھی وہ اپنی کسی کلاس فیلو سے محبت کا اظہار کرتی سنائی دیتی ہیں۔

’میرے ہمسفر’ کی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں گلوکار ریپر سے متعلق تعلقات کی چہ مگوئیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے انہیں محض اپنا ایک اچھا دوست قرار دیا جبکہ اسی دوران انکا نام  متنازع پوسٹ کے سبب گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ بھی جوڑا جانے لگا ۔

ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے افیئر کی گونج:

یہ کہانی بھی کسی پراجیکٹ کے تشہری مہم کا حصہ نکلی لیکن اس کے باوجود دل پھینک، اور دوستانہ مزاج کی مالک ہانیہ عامر کے نئے افیئر نے سر اٹھالیا جس میں اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کا نام شامل تھا جو ہانیہ عامر کیساتھ مشترکہ پراجیکٹ کا حصہ رہے  ہیں۔

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کے چرچے:

مختلف ایونٹس ہوں یا کوئی فوٹو شوٹ ہانیہ اور زاویار کا نام ایک ساتھ جڑنے کے بعد مداح جلد اس جوڑے کی شادی کی خواہش کرتے نظر آئے۔

ان تمام تر اسکینڈلز کے بعد اب ہانیہ عامر کا نام ایک ایسے شخص کیساتھ جوڑا جانے لگا جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹنٹ کریئٹر حرا بلیح کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے لیکن ان تقریبات میں جو نام موضوع بحث بنا وہ اداکارہ ہانیہ عامر کا تھا۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا تعلق:

ہانیہ عامر کے محبت کا چیپٹر یہاں بھی ختم نہیں ہوا بلکہ انکا نام گلوکار عاصم اظہر کیساتھ بھی خبروں کی سرخیوں میں جگہ بناچکا ہے۔

ماضی میں ہانیہ عامر کا نام گلوکار عاصم اظہر سے جوڑا جاتا رہا ہے اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہیں ۔

حالانکہ یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے تھے اور دونوں دبے الفاظ میں ایک دوسرے پر تنقید بھی کرتے رہےہیں لیکن اس کے باوجود  دونوں کے تعلقات کے حوالے سے ماضی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی افواہیں بھی پھیلیں،

لیکن دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ایک دوسرے سے تعلقات کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا ۔

اب عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی ہے۔

ہانیہ عامر اور بیرسٹر حسن علی کا ماضی کا افیئر:

حرا بلیح اور بیرسٹر حسن علی کی شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ حرا بلیح کا انتخاب کرنے سے قبل حسن علی ہانیہ عامر میں دلچسپی رکھتے تھے۔

ریڈٹ پر گردش کرنے والے تبصروں کے مطابق حسن علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر کئی بولڈ ماڈلز کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ انکے ماضی میں بھی کئی لڑکیوں کیساتھ تعلقات قائم تھے جن میں ایک نام اداکارہ ہانیہ عامر کا بھی موجود ہے۔

صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حسن علی دل پھینک  ہیں اور  یہی وجہ ہے کہ انکی انسٹا فیڈ بھی بولڈ ڈریسنگ میں ملبوس ماڈلز سے بھری ہوئی ہیں۔

جبکہ حسن علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی  جائے تو کئی لڑکیوں کے علاوہ اداکارہ  ہانیہ عامر کا حسن علی فالو کو کرنا اور انکے ساتھ تصاویر بنوانا ماضی کی کہانی کی جانب اشارہ دیتا معلوم ہورہا تھا۔

ریڈٹ پر موجود ایک صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’ہانیہ عامر اور حسن علی اس وقت سے تعلقات میں ہیں جب ہانیہ عامر انڈسٹری سے کوسوں دور تھیں لیکن ڈراما سیریل ’پرواز ہے جنون’ میں اداکاری کے بعد وقت نے ایسا پلٹا کھایا یہ ان دونوں نے محض دوستی کے علاوہ اپنے تمام تر تعلقات کو الوداع کہہ دیا۔

اسی کے ساتھ ایک اور صارف نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں تصدیق کر سکتا ہوں۔ حسن اور ہانیہ 2014/15 میں ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ اور انکے پاس ابھی بھی ہانیہ عامر کی چند تصاویر موجود ہیں‘۔

اس بات میں کتنی سچائی ہے اگر جاننا چاہیں توحسن خان نے 28 جولائی 2019 کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ہانیہ عامر کو انکے کاندھے پر ہاتھ رکھے پوز دیتے دیکھا گیا۔

جبکہ اس سے قبل 11 فروری 2018 کو سامنے آنے والی متنازع پوسٹ بھی قابل توجہ تھی، اس پوسٹ میں ہانیہ عامر اور حسن خان موجود تھے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے اتنے قریب کیوں ہیں؟

6 اگست 2016 میں بھی سامنے آنے والی پوسٹ میں بھی ہانیہ اور حسن کو ایک ساتھ دیکھ کر پرفیکٹ کپل کے نعرے بلند ہوتے سنائی دیے۔

اگر چہ حسن علی اور  ہانیہ عامر کی جانب سے ان افیئرز کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہیں لیکن حرا بلیح سے شادی کرنے کے باوجود ماضی کے اس ممکنہ  افیئر کی گونج تاحال سنائی دے رہی ہے۔

ریتیک روشن بھی وکی کوشال کا ڈانس دیکھ کر توبہ توبہ کرنے لگے

بالی وڈ کے ٹال، ڈارک اینڈ ہینڈسم ایکٹر وکی کوشال ‘ کی فلم ‘بیڈ نیوز‘ میں معروف پنجابی گلوکار ‘کرن اوجلا‘ کا گایا ہوا گانا ‘توبہ توبہ‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔

گانے توبہ توبہ میں وکی کوشال کے ہمراہ اداکارہ ترپتی دمری کو بھی دیکھا جاساکتا ہے لیکن بالی وڈ کی ہسٹری میں شاید ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ گانے میں مداح ہیروئن سے زیادہ گانے کی ‘میل لیڈ‘ پر فوکس کررہے ہیں۔

اپنی ریلیز کے 24 گھنٹوں کے داران ہی ‘کرن کی آواز‘ اور ‘وکی کے ڈانس‘ نے تہلکہ مچادیا۔ فلم بیڈ نیوز کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

ایک جانب جہاں مداح  وکی کوشال کے گرووی ڈانس مووز کے سحر سے باہر نہیں آپا رہے وہیں دوسری جانب بالی وڈ کے ‘چاکلیٹی اداکار ریتیک روشن‘ بھی وکی کوشال کے گرویدہ ہوگئے۔

وکی کوشال کی جانب سے جاری  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے ‘توبہ توبہ‘ کی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ریتیک روشن نے وکی کوشال کی جانب سے کیے جانے والے ‘بٹر ڈانس‘ پر تبصرہ کر ڈالا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انسٹاگرام پر وکی کوشال کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکار ریتیک روشن نے لکھا، “بہت خوب وکی گانے میں آپ چھا گئے‘۔

بالی وڈ کے کرسماتی اداکار کی جانب سے تعریف کیے جانے پر کمنٹ سیکشن میں وکی کوشال کو  جذباتی ہوتے ہوئے محسوس کیا جاسکتا ہے۔

 اداکار نے ریتیک روشن کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ نہیں جانتے آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ آپ کی جانب سے کیا جانے والا یہ کمنٹ میرے لیے کتنا معنٰی خیز ہے‘۔

واضح رہے ‘توبہ توبہ‘فلم ‘بیڈ نیوز کا گانا ہے جس کی ہدایت کاری آنند تیواری نے کی ہے جبکہ فلم کو مشترکہ طور پر ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور تیواری نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا حکم حکومت نے بجلی 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

حکومت نے ٹیکس زدہ عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ جولائی سے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7.12 روپے تک اضافے کی منظوری دے دی۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اقدام سے مالی سال میں کم از کم 580 ارب روپے کی اضافی رقم جمع کر سکے گی۔ یہ شرح بجلی کی موجودہ قیمت سے زیادہ ہے، جسے صارفین ادا کریں گے، اس کی بنیادی وجہ گزشتہ تین دہائیوں کی بدانتظامی اور توانائی کی غلط پالیسیاں ہیں۔

بجلی کے ان 32.5 ملین صارفین میں سے 26 ملین گھرانے کم درمیانی آمدنی والے طبقے کے زمرے میں آتے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ہی حکومت نے رہائشی بجلی صارفین کو 200 روپے سے 1000 روپے فی یونٹ ماہانہ چارجز عائد کیے ہیں۔

ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

ماضی کے برعکس جب سمری پہلے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے پاس جاتی تھی، اس بار وزارت توانائی نے خاموشی سے سمری کو وفاقی کابینہ میں ارسال کی اور سرکولیشن کے ذریعے اس کی منظوری مانگی۔

حکومت نے رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔ فیصد کے لحاظ سے اضافہ 14.3% سے 51% تک ہے۔ ایک سے 100 یونٹس استعمال کرنے والے پاکستان کے غریب ترین صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ اضافہ ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً 4.55 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں اوسط یونیفارم ریٹ 28.44 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔

تاہم، ٹیکس، سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کو چھوڑ کر اب کم از کم ریٹ 11.69 روپے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ 48.84 روپے فی یونٹ ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ سے 11 روپے 69 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی ہے جو کہ 3 روپے 95 پیسے یا 51 فیصد اضافے سے ہے۔ یہ غریب ترین طبقہ ہے جو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈّے میں پُراسرار دھماکے؛ ہلاکتوں کا خدشہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈّے میں پُراسرار دھماکے؛ ہلاکتوں کا خدشہ
سرینگر: مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں نیم فوجی دستے راشٹریہ رائفلز کے بٹالین کا ہیڈکوارٹر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں میں نیم فوجی دستے کے کیمپ میں دھماکوں کے بعد افراتفری مچ گئی۔ افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور سائرن بجنے لگے۔

دھماکے میں کم از کم 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں ملٹری اسپتال ادھم پور پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی انیل کمار اور ستویر سنگھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ دونوں اہلکار گرنیڈ کے باکس کو منتقل کررہے تھے اور اس وقت دھماکا ہوگیا۔

بھارتی فوج کے افسران نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اہلیت اور قابلیت کی قلعی کھل گئی ہو۔ اس سے قبل ایک واقعے میں مرمت کے دوران میزائل چل گیا تھا جو پاک سرحد میں گرا تھا۔

اس واقعے پر بھارتی فوج کو عالمی سطح پر سبکی اُٹھانا پڑی تھی اور پاک فوج نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو اس سنگین غلطی اور غیر ذمہ داری کا احساس دلایا تھا۔

لڑکیوں کو محبت نہیں صرف پیسہ چاہیے، آغا علی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو محبت کے بجائے صرف عیش و عشرت والی زندگی چاہیے۔

حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح کئی غلطیاں کی ہیں، میں نے انٹرویوز میں وہ باتیں کردیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں جبکہ جو باتیں کرنی تھیں، وہ میں نے نہیں کیں۔

آغا علی نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اب میں اپنی نئی تعمیر کرنے کی کوشش کررہا ہوں کیونکہ میں ٹوٹ چکا ہوں۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ میں انٹرویوز میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں، جو بات میرے دل میں آتی ہے، میں وہ کہہ دیتا ہوں اور میں ایسا اس لیے کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ میں کیسا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے بارے میں سوچیں کہ میں غصے والا اور پلے بوائے ہوں جبکہ سچ تو یہ ہے کہ میں اب پلے بوائے نہیں ہوں۔

آغا علی نے لڑکیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کو پیار، محبت اور وفاداری نہیں چاہیے بلکہ اُنہیں صرف تحفظ اور لگژری زندگی چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ دُنیا کی ہر چیز حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، یہی حقیقت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اسی لیے ہر مرد سے کہتا ہوں کہ پہلے پیسہ کما لو، اپنا گھر گاڑی وغیرہ بنا لو، اُس کے بعد عشق اور محبت کے کاموں میں پڑنا۔

دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد: دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی پابندی کیخلاف خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

خاور مانیکا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اپیلوں پر فیصلے کے لیے ایک ماہ کے وقت کی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن کورٹ بظاہر دباؤ میں لگ رہی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے کے لیے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لیے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 جون کو عدت میں نکاح کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے اور سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔