پاک فوج کا غیرملکیوں سمیت 7 کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے کامیاب آپریشن

پاک آرمی نے گلگت بلتستان میں سات کوہ پیماؤں کو بچانے کےلیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک آرمی نے سات کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا جن میں تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیما شامل تھے جنہیں 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔

یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

تمام کوہ پیماؤں نےاس مدد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی شہر میں گھروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد

کیلیفورنیا کے ایک شہر میں اپارٹمنٹس، کنڈومینیم اور ٹاؤن ہاؤسز میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اب اپنے گھروں کے اندر سگریٹ پینے سے پہلے دو بار سوچنا پڑے گا۔

کارلسباڈ شہر رواں ہفتے سان ڈیاگو کاؤنٹی کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے تمام مقامی کثیر خاندانی رہائشی عمارتوں کے اندر کسی بھی قسم کی سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی ہے۔

تاہم اس حالیہ آرڈیننس نے حکومت کی جانب سے رہائشیوں کی نجی زندگیوں میں مداخلت سے متعلق کچھ شکایات کو جنم دیا ہے جبکہ کچھ نے شہر کے حکام کی تعریف کی کہ وہ ان یونٹوں میں رہنے والوں کی صحت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پابندی کے حامیوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی امریکا میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس کے نتیجے میں یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق سالانہ 480,000 سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

سستے ترین آئی فون سے کھینچی گئی تصویر نے ایوارڈ حاصل کرلیا

ہماچل پردیش: کہتے ہیں کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کی عکاسی کرتی لیکن آج کے جدید کیمروں کے ساتھ یہ ہزار الفاظ لاکھوں الفاظ میں بدل سکتے ہیں۔ صحیح لینس، بہترین ایکسپوژر، اور ڈیجیٹل افیکٹس کا ایک ٹچ تصویر کو شاہکار میں بدل سکتا ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک بھارتی فوٹوگرافر نے ملک میں فروخت ہونے والے سب سے سستے ایپل آئی فون کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایوارڈ یافتہ تصویر کھینچ لی ۔

“دی گڈی بوائے اینڈ ہز گوٹ” کے عنوان سے اس تصویر کو ہماچل پردیش کے بروا میں مانوش کلواری نے کھینچا اور اس تصویر نے 2024 میں آئی فون فوٹوگرافی کا بہترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔

تصویر کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے آئی فون ایس ای کا استعمال کرتے ہوئے کھینچا کیا جو کہ بھارت میں ایپل کا سب سے سستا ترین آئی فون ہے۔

آئی فون SEجسے 2022 سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، میں نئے ماڈلز کے مقابلے میں جدید کیمرے کی خصوصیات کا فقدان ہے۔ اس کے باوجود تصویر کلواری پورٹریٹ کیٹیگری میں تیسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستان میں طاقتور لوگوں کیلئے کوئی قانون نہیں، آمنہ الیاس

کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف غریب عوام کے لیے قانون ہے، طاقتور لوگوں کیلئے کوئی قانون نہیں۔

گزشتہ روز 23 اگست کو اداکار عفان وحید اور آمنہ الیاس کی رومانوی کامیڈی فلم ‘مستانی’ ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، اس موقع پر اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے فلم میں عالیہ نامی چنچل لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

آمنہ الیاس نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس نے زندگی میں کبھی کوئی دُکھ تکلیف نہیں دیکھی اور وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی جیتی ہے، میں نے اپنے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے آمنہ الیاس سے پاکستان اور بھارت میں خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ایک عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو پاکستان میں محفوظ نہیں سمجھتی۔

اداکارہ نے کہا کہ خدا نخواستہ! اگر مستقبل میں میرے ساتھ کچھ غلط ہوگیا اور سامنے والا انسان پیسے اور عہدے کے اعتبار سے طاقتور ہوا تو مجھے انصاف کیسے ملے گا؟ کیونکہ پاکستان میں طاقتور لوگوں کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں یہاں ایک بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ سب مرد ایک جیسے نہیں ہوتے، ہمارے معاشرے میں کچھ مرد ہی ہیں جو جانور ہیں یا پھر دماغی مریض ہیں، انہی چند مردوں کی وجہ سے ہر مرد بُرا بن جاتا ہے۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ ہم جب تک مجرموں کو عبرتناک سزا نہیں دیں گے تب تک تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں ہوگی، اگر جرائم میں کوئی عورت بھی ملوث ہے تو اُسے بھی سزا دی جائے کیونکہ مرد اور عورت دونوں کے لیے قانون یکساں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ نور مقدم کیس کی مثال لے لیں، اس کیس کا ملزم جیل میں سکون سے اپنی زندگی گزار رہا ہے، ابھی تک ملزم کی سزا کا فیصلہ نہیں ہوسکا جبکہ نور کے والدین کو تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو پاکستان کے سسٹم اور قانون کو بہترکرنے کی ضرورت ہے ۔

الزائمر کے مرض کو سست کرنے والی ادویات متعارف

لندن: ماہرین نے برطانیہ کے شعبہ صحت نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کو ایسے مستقبل کے لیے تیاری کرنی کے اپیل کی ہے جس میں الزائمر قابل علاج ہوگا۔

سرکردہ محققین کے مطابق حال ہی میں الزائمر کو سست کرنے والی ادویات متعارف کرائے جانے کا مطلب ہے کہ مریضوں کے علاج کے نتائج بہتر سے بہتر ہوں گے اور بیماری کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔

الزائمر کو سست کرنے والے علاج کو برطانیہ میں گرین سگنل دیا گیا تھا تاہم این ایچ ایس نے مخصوص وجوہات کی بنا اسے مسترد کردیا۔

برطانوی ڈیمنشیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر جان ہارڈی نے کہا کہ یہ ادویات لیکانیماب اور ڈوانیماب اور دیگر ظاہر کرتی ہیں کہ ہم بیماری کو بدل سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ محققین بہت پرجوش ہیں۔ میں این ایچ ایس پر زیادہ تنقید نہیں کرنا چاہتا لیکن ہمیں ادارے کو منظم کرنے کے لیے حکومت سے لابنگ کرنی ہوگی تاکہ مریض فائدہ اٹھا سکیں۔

بھارت میں انسانی صحت کیلئے خطرے والی 156 ادویات پر پابندی

نئی دہلی: بھارتی سرکار نے 156 فکسڈ ڈوز کمبی نیشن (ایف ڈی سی) ادویات پر پابندی لگا دی ہے۔
ایف ڈی سی وہ ادویات ہوتی ہیں جن میں دو یا دو سے زیادہ فعال دواسازی کے اجزاء کا ایک مقررہ تناسب میں مجموعہ ہوتا ہے، انہیں “کاک ٹیل” ادویات بھی کہا جاتا ہے۔

بھارتی حکومت نے انسانی صحت کیلئے خطرے کے پیش نظر 156 ایف ڈی سی ادویات پر پابندی عائد کردی ہے جن میں اینٹی بیکٹیریل ادویات بھی شامل ہیں جو سردی، الرجی، بخار اور درد کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
یہ فیصلہ ایک ماہر کمیٹی اور اعلیٰ پینل، ڈرگس ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ (ڈی ٹی اے بی) کی جانب سے آیا جب انہوں نے پایا کہ ان مرکبات بشمول اینٹی بیکٹیریل ادویات میں علاج کے جواز کی کمی ہے اور انسانی صحت کو خطرات زیادہ لاحق ہیں۔

امریکی شہر میں گھروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد

کیلیفورنیا کے ایک شہر میں اپارٹمنٹس، کنڈومینیم اور ٹاؤن ہاؤسز میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اب اپنے گھروں کے اندر سگریٹ پینے سے پہلے دو بار سوچنا پڑے گا۔

کارلسباڈ شہر رواں ہفتے سان ڈیاگو کاؤنٹی کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے تمام مقامی کثیر خاندانی رہائشی عمارتوں کے اندر کسی بھی قسم کی سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی ہے۔

تاہم اس حالیہ آرڈیننس نے حکومت کی جانب سے رہائشیوں کی نجی زندگیوں میں مداخلت سے متعلق کچھ شکایات کو جنم دیا ہے جبکہ کچھ نے شہر کے حکام کی تعریف کی کہ وہ ان یونٹوں میں رہنے والوں کی صحت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پابندی کے حامیوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی امریکا میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس کے نتیجے میں یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق سالانہ 480,000 سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

پی ٹی آئی ایم این اے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آرڈر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ہی جاری کردیے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

حاجی امتیاز وڑائچ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب پولیس کو امتیاز وڑائچ کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے اسپیکر ایاز صادق میں ہدایت دی گئی ہے کہ امتیاز وڑائچ کو پیر کے روز اسمبلی میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے سپرد کیا جائے، امتیاز وڑائچ کی اسمبلی اجلاس میں شرکت لازمی سمجھتے ہے۔

بھارت کا پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے اسے انکار

لاہور: بھارت نےپاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔

تین کیوئسٹ احسن رمضان، حمزہ الیاس اورحسنین اختر کے ساتھ چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ اور ریفری نوید کپاڈیا نے ورلڈ انڈر سیون 17 اورانڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ویزہ درخواست جمع کروائَی تھی۔ بھارت نے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ یہ ایونٹ 24 سے 31 اگست تک بنگلور میں شیڈول ہے۔

چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ نے ویزہ درخواست مسترد کیے جانے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ تمام وزارتوں کے این او سیز لے کر ویزوں کے لیے اپلائی کیا تھا۔ ویزہ دینے سے انکار کرکے بھارت نے پاکستان کو یقنی میڈلز سے محروم کیا ہے۔ ہم نے اس مسئلے پرانٹرنیشنل ورلڈا سنوکر ایسوسی ایشن اور بھارتی منتظمین سے بھرپور احتجاج کیا ہے۔

نگران حکومت کی عدم توجہی سے ریڈلائن بی آر ٹی میں تاخیر ہوئی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر دن رات کام جاری ہے۔

سندھ کے سینئر وزیرِ اطلاعات، ٹرانسپورٹ ، ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ شرجیل انعام میمن نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پاکستان کی پہلی بی آر ٹی ہوگی جس پر بائیو گیس پر چلنے والی بسز چلیں گی، شہری علاقوں میں مختلف رکاوٹوں اور یوٹیلیٹیز کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈلائن بی آر ٹی کے مختلف حصوں پر کام بہت پہلے مکمل ہونا تھا، لیکن نگران حکومت کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملیر کینٹ روڈ پر ٹیپو سلطان انڈر پاس اور ملحقہ روڈ کو 31 اکتوبر سے باضابطہ طور پر عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔ دو ماہ پہلے کانٹریکٹر نے ٹیپو سلطان انڈر پاس اور اس سے ملحقہ سڑک کے کام کی تکمیل کا وعدہ تھا آج دو ماہ بعد کام مکمل ہو چکا ہے، ورلڈ بینک کے تعاون سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے یلولائن بی آر ٹی پر بھی کام شروع کیا جا رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ الیکٹرک ٹیکسی بھی شروع کرنے جا رہا ہے، خواتین کے لئے پنک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی، جبکہ مردوں کے لئے الگ ای وی ٹیکسی سروس ہوگی، ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر ہوئی، لیکن ترجیح ہے کہ مزید تاخیر نہ ہو۔