گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا طلبا کیلئے 100 مفت لیپ ٹاپس کا اعلان

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم نے 100 لیپ ٹاپس طلبا کو دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں گورنز سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ محنت سے پوری قوم کی دعاؤں کی وجہ سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، ایڈیشنل آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی اور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے دوران کانفرنس کراچی کے طلبا کیلئے 100 لیپ ٹاپس مفت دینے کا اعلان کیا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی میرے گاؤں آکر مجھے عزت بخشی، اسی طرح کراچی اور سندھ کے عوام نے بھی بڑا پیار دیا جن کا بےحد مشکور ہوں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے لوگ گورنر ہاؤس میں جمع ہوئے پیار محبت عزت سے نوازا، 5 کروڑ سندھ حکومت بھی دے رہی ہے جبکہ گورنر ہاوس سے 10 کروڑ تک رقم جمع ہوئی۔ اولمپئین کی لائیو کوریج پر میڈیا کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور پلاٹ اور اہل خانہ کو آئی فون 15 کا تحفہ دیا تھا۔

بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سرینگر: آج 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ تعلیمی ادارے ، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں نے گھروں پر سیاہ پرچم لہرا دیے۔

قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔اہم شاہراہوں کو خاردار تار لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے والے یاسین ملک ، آسیہ اندرابی اور دیگر رہنما برسوں سے بھارتی جیلوں میں بدترین مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔ بھارت کے قبضے سے آزادی کے لیے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

مقوضہ کشمیر کو کالے قانون کے تحت وفاق کی اکائی تسلیم کرکے وہاں جھرلو الیکشن کرائے گئے تھے۔ عوام کے الیکشن کے بائیکاٹ سے نالاں مودی سرکار نے وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے اور قدم قدم بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے کھیل کے میدانوں کی رونقیں بحال

پاک فوج کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں کھیل کے میدانوں کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں میں مثبت تفریحی رجحان کو فروغ دینے کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔

فٹ بال کے شائقین نے بڑی تعداد میں اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں ملک، مشران اور نوجوان بھی شامل ہوئے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ اور سرگرمیاں نوجوانوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے اس حوالے سے کہا کہ ہم پاک فوج کے بہت مشکور ہیں جن کی بدولت ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا۔ حاضرین نے جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور نوجوانوں کے لیے صحت بخش تفریح مہیا کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 235 کلو آئس برآمد

لاہور: لاہور میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 235 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

انسداد منشیات فورس ( اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 71 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے قریب 26 نمبر چونگی کے قریب 30 کلو چرس، 12 کلو افیون، 2 عدد 30 بور کے پستول، 4 میگزین اور 200 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب دو کاروائیوں میں دو ملزمان سے 800 گرام چرس، 250 گرام ہیروئن اور 100 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 235 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ پشین میں گاڑی سے 24 کلو چرس اور 500 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ایم ایم روڈ میانوالی پر موٹر سائیکل سوار سے 3.3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کر تحقیقات کا آغاز گیا ہے۔

‘طلبا احتجاج میں جانا ہے جائیں! مشرفی مرتضیٰ کی بیٹی سے متعلق پوسٹ وائرل’

بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان اور دو بار ممبر پارلیمنٹ رہنے والے مشرفی مرتضیٰ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر 2 بار ممبر پارلیمنٹ بننے والے مشرفی مرتضیٰ سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو فالو کرتے ہیں؟ جس پر کرکٹر نے جواب دیا نہیں!۔

اینکر نے کہا کہ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حمیرا کو فالو نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے اپکی حکومت کیخلاف طلباء کے احتجاج کی کچھ پوسٹیں شیئر کیں تھیں، کیا آپکو سے کوئی مسئلہ ہے؟۔

اس سوال پر مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ مجھے کوئی ایشو نہیں البتہ اگر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ احتجاج میں جانا چاہیں تو جاسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک کرکٹ فیس بُک پیچ نے یہ پوسٹ شیئر مشرفی مرتضیٰ سے منسوب کرکے پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں کھلنا کے ضلع نڑائل میں عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کپتان مشرفی مرتضٰی کے گھر کو بھی آگ لگادی گئی تھی تاہم وہ اسوقت فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس بیان کو ہمدردی حاصل کرنے کا اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی اور اگست میں طلبا کی طرف سے کوٹہ سسٹم اور دیگر مسائل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا جس پر حکمراں جماعت شیخ حسینہ واجد نے احتجاجی مظاہرین کے خلاف پولیس اور دیگر فورسز کے ذریعے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین ہلاک ہوئے۔

جولائی اور اگست 2024 کے دوران، 20 سے زائد مظاہرین کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آئیں، جن میں زیادہ تر طلبا شامل تھے، حکومت نے مظاہرین کی گرفتاریوں اور میڈیا پر پابندیوں کے ذریعے احتجاجی تحریک کو کچلنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد طلبا کا احتجاج سول نافرمانی کی تحریک میں تبدیل ہوگیا اور ملک بھر میں فسادات پھوڑ پڑے۔

بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر اور سسرالی گرفتار

لاہور: لاہور میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور سسرالیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک سے خاتون پر تشدد کی کال موصول ہوئی۔ شوہر اور سسرالیوں کے تشدد سے خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی اوروہ بیہوش ہو گئیں۔ خاتون کی بہن نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کال کرکے تشدد بارے اطلاع دی۔

ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور خاتون کو اسپتال منتقل کروایا۔ تشدد کا شکار خاتون کے شوہر اور شوہر کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ ،15 کال یا چیٹ کے ذریعے فوری پولیس سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

پاکستان کی طرف سے واہگہ پر امن کی شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ بحال

لاہور: پاکستان اور انڈیا کے 78 ویں یوم آزادی پر واہگہ/اٹاری بارڈر پر امن کی شمعیں روشن کی گئیں۔

14 اور15 اگست کی درمیانی شب سول سوسائٹی اورپاک بھارت دوستی،امن کے لئے سرگرم تنظیموں نے واہگہ/اٹاری بارڈر پرامن اورمحبت کے گیت گائے شمعیں روشن کی گئیں۔

پاکستان اور بھارت کی مشترکہ سرحد واہگہ /اٹاری بارڈر پر دونوں ملکوں کے امن اوردوستی پسند کارکنوں نے اپنے اپنے ملک کی حدود میں شمعیں روشن کیں اور ان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کو یاد کیا جو 1947 میں ہجرت کے دوران مارے گئے تھے۔

ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما ) کے درجنوں کارکنان جن میں خواتین بھی شامل تھیں واہگہ بارڈر پہنچے جہاں رات گیارہ سے ایک بجے تک شمعیں روشن کی گئیں۔

اس موقع پر سینیئرصحافی امتیاز عالم، انسانی حقوق کے کارکن فاروق طارق، دیپ سعیدہ سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔ کارکنان نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھائے امن اوردوستی کے گیت گائے۔

واہگہ /اٹاری بارڈر پر امن کی شمعیں روشن کرنے کا آغاز 1996 میں انڈیا کے معروف صحافی کلدیپ نئیر نے کیا تھا۔ بھارت کی امن پسند تنظیمیں ہرسال اٹاری بارڈر پر 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب شمعیں روشن کرتی رہی ہیں تاہم پاکستان کی طرف سے گزشتہ چند برسوں سے یہ سلسلہ منقطع ہو گیا جسے ایک بار پھرسے بحال کردیا گیا ہے۔

سول سوسائٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا پاکستانی اتھیلیٹ ارشد ندیم اوربھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ کے حالیہ بیانات نے پاکستان اور بھارت کے مابین امن اوردوستی کی ایک نئی امید پیدا کی ہے۔ خطے میں استحکام، معاشی خوشحالی اور امن کے لئے پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام کی طرف سے پاکستان کی سول سوسائٹی کو کئی برس بعد واہگہ بارڈر پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب کے انعقاد کی اجازت دینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات بہتر ہونے کی طرف جارہے ہیں۔

ملک گیر آپریشنز میں ایک سال کے دوران 1047 میٹرک ٹن منشیات برآمد

اسلام آباد: ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں میں ایک سال کے دوران 1047 میٹرک ٹن منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے حکومت اور عسکری اداروں کی جانب سے انسداد منشیات آپریشنز اور گھناؤنے کام میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایک سال میں (ستمبر 2023ء سے اب تک) مختلف آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے 1047 میٹرک ٹن منشیات ضبط کرکے 1725 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ستمبر 2023ء سے اب تک ملک بھر سے 3.55 میٹرک ٹن ہیروئن جب کہ 46.53 میٹرک ٹن ہشیش برآمد کی جاچکی ہے ۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے 3.71 میٹرک ٹن میتھ، 8.95 میٹرک ٹن افیون اور 984.73 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔

سکیورٹی فورسز نے اگست میں خیبر پختونخوا سے 162 کلو،شمالی علاقہ جات سے 54.52 کلو، پنجاب سے 93.39 کلو جب کہ سندھ سے 2.9 کلو منشیات ضبط کیں۔

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی

کراچی: پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ان دونوں اداکاراؤں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران، شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کو پاکستانی کے چند مشہور اداکاروں کی تصاویر دی گئیں، اس سیگمنٹ میں اُنہیں تصاویر دیکھے بغیر ہی اداکار کے کام اور مقبولیت سے اُن کا درست نام بنا تھا۔

اس سیگمنٹ میں شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں اداکار آغا علی کی تصویر آئی جس کا رُخ مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد کی جانب تھا، شگفتہ اعجاز کو معلوم نہیں تھا کہ اُن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

شو کی میزبان مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد نے آغا علی کا نام لیے بغیر اُن کے کام اور اُن کی شخصیت سے متعلق چند مشہور باتیں کہیں، جن کی مدد سے شگفتہ اعجاز کو پہچاننا تھا کہ اُن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

سیگمنٹ کے دوران، مدیحہ نقوی نے شگفتہ اعجاز سے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں جس اداکار کی تصویر ہے، ان کا تعلق لاہور سے ہے، ان کے والد بھی مشہور اداکار تھے جبکہ ان کے ماموں بھی پاکستان کے معروف سینیئر اداکار ہیں۔

مدیحہ نقوی نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی عدنان صدیقی کے شو ‘تماشہ گھر’ کا حصہ تھے جبکہ ان کی شادی پاکستان کی مقبول اداکارہ سے ہوئی تھی، دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ شو کی میزبانی بھی کی تھی۔

میزبان نے کہا کہ بدقسمتی سے ان کی اپنی اہلیہ و اداکارہ (حنا الطاف) سے علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں نے ابھی تک دوسری شادی نہیں کی اور فی الحال! دونوں ہی سنگل لائف گزار رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں غصے والا اداکار کہا جاتا ہے، یہ سب سُننے کے بعد بھی شگفتہ اعجاز پہچان نہیں سکیں جس کے بعد اُنہوں نے ہار مانتے ہوئے تصویر دیکھی تو کہا کہ یہ تو آغا علی ہیں۔

مدیحہ نقوی کی تصدیق کے بعد، آغا علی اور حنا الطاف کے مداح جہاں مایوس ہوئے تو وہیں کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی آغا علی ہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

سال 2022 میں حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

بلوچستان میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوشش ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورےپاکستان کوجشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم ریاست کے خلاف منظم سازش کےتحت واقعات ہورہے ہیں۔ بلوچستان میں احتجاج کےنام پر بے امنی پیداکرنےکی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کوبےدردی سےشہیدکیاگیا، جس کی مذمت کرتا ہوں۔ شہیدڈپٹی کمشنرکےبچوں کی تعلیم کےاخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ شہیدذاکربلوچ کی فیملی کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کل ہم نے21نادراسینٹرزکاافتتاح کیا ہے۔ ہماری حکومت ریفارمزایجنڈاپرکام کررہی ہے۔ ہم مزدوروں کے500بچوں کوتعلیم کے لیے اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔ مزدورکابیٹابھی تعلیم حاصل کرکےملکی ترقی میں حصہ لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چمن میں ٹرانسپورٹرزکامسئلہ حل کردیاگیاہے۔