لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کی مہنگی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سوئٹزرلینڈ کے لوکارنو فلم فیسٹیول میں مہنگی گھڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اداکار نے حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں سینما پر ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر اداکار نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور انہوں نے ایک مہنگی گھڑی پہنی ہوئی تھی جس کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

شاہ رخ خان نے فلم فیسٹیول میں مشہور برانڈ پاٹک فلپ کی گھڑی پہنی جس کی مالیت 71 ہزار ڈالر تھی جو پاکستانی دو کروڑ بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور صرف 2023 میں ان کی لگاتار تین فلمیں بلاک بسٹر رہیں۔

قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، حق پر کھڑا ہوں جو مرضی کرلیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن میں حق پر کھڑا ہوں جو مرضی کرلیں۔

اپنے وڈیو بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا وقت ختم ہوچکا ہے، اپنا بوریا بستر باندھ لے ۔ حکومت نفرت کی علامت بن چکی ہے، سکیورٹی کے بغیر ملک کے کسی حصے میں نہیں جاسکتے ۔ حکمرانوں کی تصویریں قابل نفرت بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے ایک شخص اور اس کی بیوی کے خلاف بیان نہیں دیا ۔ 40 روز کا چلہ کاٹ لیا، دوستی قبروں تک نبھاتا ہوں۔ حق اور سچ پر ڈٹا رہوں گا جو مرضی کر لیا جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 55 سال سے جشن آزادی منارہے ہیں اس سال پابندی لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کہتا ہے تم کراؤڈ پُلر ہو لوگ بہت آئیں گے، جلسہ نہیں ہونے دوں گا۔ ڈپٹی کمشنر نے لال حویلی جشن آزادی جلسہ اور آتش بازی پر پابندی لگا دی۔ 13 اگست رات 9 بجے مجھے لال حویلی چھوڑنے کا حکم دیا گیا ۔ پولیس نے لال حویلی کو گھیر لیا تھا ہم صرف ملی نغمے ترانے پڑھنا چاھتے تھے۔ لال حویلی کے اطراف اورسامنے 8 ، 10 ہزار لوگ جلسے کے بغیر جمع ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے میرے بیان کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے۔ قانون ہے کہ جہاں کوئی واقعہ ہو وہیں مقدمہ ہوتا ہے۔ میرے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج کرادیے گئے۔ جشن آزادی کے دن اس اپیل کی مجھ سے تعمیل کرائی گئی ہے۔ خوفزدہ نہیں ہوں، ڈٹ کر کھڑا ہوں۔ مجاز متعلقہ ادارے فسطائیت کا نوٹس لیں۔

بریک ڈانس آؤٹ کرکٹ اِن؛ لاس اینجیلس 2028 اولمپکس! کچھ نیا ہوگا؟

پیرس اولمپکس میں کھیلا گیا بریک ڈانس مقابلہ اب لاس اینجیلس 2028 مقابلوں میں دیکھنے کو نہیں ملے گا بلکہ اسکی کرکٹ کے کھیل کو اولمپکس میں شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپورٹس بائبل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لاس اینجیلس 44 سال دوبارہ 2028 میں 34 ویں اولمپکس کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں سے بریک ڈانس ایونٹ نکال دیا جائے گا۔

بریک ڈانس کا کھیل پہلی مرتبہ پیرس اولمپکس میں ہی شامل کیا گیا تھا تاہم اگلے اولمپکس میں یہ کھیل ایونٹ کا حصہ نہیں ہوگا۔

کرکٹ کا کھیل 128 سال بعد اولمپکس کا حصہ بنے گا جسے ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

سال 1900 میں پہلی بار کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنایا گیا تھا جبکہ اسکے علاوہ بیس بال، سوفٹ بال اور لیکروس کو بھی لاس اینجیلس اولمپکس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔

اسلام آباد : گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع سدرہ ٹاؤن میں پیش آیا جس میں ڈاکو رات گئے تالا توڑ کر ایک گھر میں داخل ہوئے تو شہری محمد زبیر نے مزاحمت کی، ڈاکوؤں نے زبیر پر فائر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

شہزاد ٹاؤن پولیس کے عدم تعاون پر ورثا نے ترامڑی چوک میں احتجاج کیا اور لاش کو چوک پر رکھ کر تینوں اطراف سے بند کردیا، مظاہرین نے شہزاد ٹاؤن پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

شادی کا سب سے خوبصورت لمحہ کنیا دان کے وقت اذان کی آواز تھی، ظہیر اقبال

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب رواں برس 23 جون کو ممبئی میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں ظہیر اقبال نے انکشاف کیا کہ شادی کی رسم کے دوران سب سے خوبصورت لمحہ وہ تھا جب مسجد سے اذان کی آواز آرہی تھی۔

ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کی تقریب نہایت ہی مسحور کن تھی اور جب کنیادان کی رسم شروع ہوئی تو وہ حسین اور یادگار لمحات تھے۔

انہوں نے کہا کنیادان کی رسم میں پندرہ منٹ کی تاخیر ہوئی اور جب انہوں نے سوناکشی کا ہاتھ تھاما تو اداکارہ نے انہیں بتایا کہ اذان ہورہی ہے۔

ظہیر اقبال کے مطابق پنڈت اپنے منتر پڑھ رہے تھے جبکہ شادی کی رسومات کے پس منظر میں اذان کی آواز بھی آ رہی تھی تو انہوں نے محسوس کیا کہ یہ آسمانی رضامندی تھی۔

اسرائیل پر حملے سے ہمیں صرف غزہ میں جنگ بندی روک سکتی ہے، ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے سے ہمیں صرف ایک چیز روک سکتی ہے اور وہ غزہ میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے رواں ہفتے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو ایران اپنے اسرائیل پر حملے کے منصوبے کو روک سکتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا کہ اگر غزہ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں یا اسرائیل مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے رہا ہے تو حزب اللہ جیسے اپنے اتحادیوں کی مدد سے اسرائیل پر براہ راست حملہ کردیں گے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

ایران نے دھمکی دی تھی کہ اسرائیل نے ہماری خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس کا اُسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور ایسی اطلاعات ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کرلی ہے۔

امریکا سمیت مغربی ممالک نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر حملے سے باز رہے کیوں کہ اس طرح خطے میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

جس پر ایران کا کہنا تھا کہ مغربی قوتیں اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے ہمیں جوابی کارروائی سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ غیر منطقی بات ہے۔

کے پی میں بارشوں کی پیشگوئی، ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث الرٹ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ہنگو، ہری پور، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان کے علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جشنِ آزادی پاکستان پر معروف شخصیات کے پیغامات

پاکستان میں آج 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے پیشِ نظر ملک کو سبز و سفید پرچم ، جھنڈیوں و لائٹس سے سجا دیا گیا ہے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔

یہ ہمارے آباؤاجداد کی جدوجہد اور ان گنت قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد مملکت کے باشندے ہیں۔

اس یادگار اور خاص دن کو پاکستانی ہی نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔

پہلے آزادی کا جشن گلی محلوں، سڑکوں اور اداروں میں دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اس جدید دور میں ایک خاص جشن کا طریقہ بھی وجود میں آچکا ہے جو سوشل میڈیا سیلیبریشن ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنے خاص لمحوں کا جشن منانے کیلئے مختلف تصاویر ، ویڈیوز اور پیغامات کا استعمال کر کے اس دن کو یادگار بناتے ہیں۔

جشنِ آزادی پر پاکستان کی معروف شخصیات نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کیں اور پاک وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سیلیبریٹیز کی پوسٹس یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

فیفا نے پاکستانیوں کو ‘یوم آزادی’ کی خصوصی مبارکباد کس انداز میں دی؟

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے منفرد اندار میں پاکستانیوں کو ‘یوم آزادی’ کی مبارکباد پیش کردی۔

دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی آج 77 واں یوم آزادی ملکی جوش و جذبے کیساتھ منارہے ہیں، اس موقع پر فیفا نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان ویمنز اور مینز ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل تصویر شیئر کی۔

فیفا کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیپشن میں اردو الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو۔

دوسری جانب یوم آزادی کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جبکہ مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اسی طرح گوگل نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 21 نادرا مراکز اور 6 موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے بھر میں 21 نادرا مراکز اور 6 موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود تھے۔ وزیر کامرس جام کمال خان، ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان ریجن، انتظامیہ کے افسران اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے صوبے کی ترقی کے لیے نادرا کی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا۔

پشین، لورا لائی اور خضدار میں خواتین کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ نادرا سینٹر فریدآباد، دشت یہ گورن، بالاناڑی، باباکوٹ، لاکھڑا، کنگری، جائین پروم اور ھیردین نے بھی کام شروع کر دیا ہے جبکہ لوئی، گشکور، گدر، تلاؤ، شہید مہرآباد، پنجپائی، نانا صاحب، کرک جاؤ، مانجھی پور اور لوئی بند میں بھی نادرا مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

نادرا حکام کے مطابق نادرا مراکز کے لیے ان علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو رجسٹریشن سہولیات کی اشد ضرورت تھی، جن دور افتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ دستیاب نہیں وہاں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

نادرا کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ موبائل رجسٹریشن وین پر سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، موبائل رجسٹریشن وین کی بدولت دور افتادہ علاقوں کے مکین اپنے گھر کے قریب شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔