تازہ تر ین

بے بی جون: ورون دھون کا بڑا دھماکہ، مگر چھوٹا اثر!

بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کا پیمانہ اب سو کروڑ کلب سے بھی آگے نکل چکا ہے، اب ریلیز کے پہلے دن ہی سو کروڑ کمانا فلم کی کامیابی ظاہر کرتا ہے۔

ورون دھون اپنی فلم ’بے بی جون‘ کی کامیابی کے لئے کافی پرجوش نظر آتے تھے لیکن ان کی یہ فلم ناظرین کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔

عام طور پر کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلمیں ریکارڈ بزنس کرتی ہیں لیکن ’بے بی جون‘ 25 دسمبر سے لیکر اب تک صرف 35 کروڑ کا بزنس کرپائی ہے۔

سال کے پہلے روز ورون دھون، کیرتھی سریش اور وامیکا گبی کی اس فلم نے 2.87 کروڑ روپے کمائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بےبی جون‘ نے ریلیز کے آٹھویں دن ابتدائی اندازوں کے مطابق 2.87 کروڑ کمائے، ایکشن تھرلر فلم اپنی اوپننگ ڈے کے بعد اب تک ڈبل فیگر کلیکشن حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایک ہفتے کے بعد بھی یہ امکان کم نظر آتا ہے۔

اوپننگ ڈے پر ‘بےبی جون’ نے 11.25 کروڑ کا کلیکشن کیا، جو اب تک فلم کے لیے سب سے زیادہ کلیکشن کا دن تھا، دوسرے دن سے کلیکشن میں زبردست کمی آئی اور ویک اینڈ کے دوران بھی زیادہ بہتری نظر نہیں آئی، مجموعی کلیکشن اب تک 35.52 کروڑ روپے ہے۔

اس کے مقابلے میں اللو ارجن کی ’پشپا 2: دی رول‘ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ‘پشپا 2’ نے اسی دن باکس آفس پر تقریباً 12.63 کروڑ روپے کمائے۔

فلمی ناقدین کے مطابق فلم ایک بہت ہی غیر ہموار نوٹ پر شروع ہوتی ہے اور تقریباً 40 منٹ تک فلم میں کوئی جوش نظر نہیں آتا نہ ہی کسی سمت کا احساس ہوتا ہے اور ایک چھوٹی بچی کا اپنے والد کو اپنے حکم پر چلانا بے اثر لگتا ہے۔

فلم کی ڈائریکشن ایٹلی نے دی ہے جو اس سے قبل ‘جوان’ اور ‘تھیری’ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں، وہ اس فلم کو ناظرین کے لیے مقبول بنانے میں ناکام رہے، ہیرو کا ڈبل رول ادا کرنا شاید ان کا پسندیدہ موضوع ہے، انہوں نے یہی کام شاہ رخ خان کے ساتھ ‘جوان’ میں بھی کیا۔

واضح رہے کہ فلم ‘بےبی جون’ 160 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے اور اس میں سلمان خان نے کیمیو رول بھی ادا کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain