تازہ تر ین

مونٹی نیگرو فائرنگ: 10 افراد جاں بحق

جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو کے شہر میں ایک ہوٹل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں سمیت 10 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے 8 افراد کو ہوٹل کے اندر اور دو بچوں کو ہوٹل کے باہر سڑک پر گولی ماری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کی واردات سے قبل ہوٹل میں مسلح شخص کا جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے فائرنگ شروع کردی۔ بعد ازاں 45 سالہ ملزم ہتھیار پھینک کر فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم نے واقعے کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں مونٹی نیگرو کی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain