پاکستانی میڈیا پر اداکارہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق قیاس آرئیاں کافی عرصہ سے جاری تھیں۔
تاہم اپنے ڈرامہ سیریل دل موم کا دیا میں ‘اُلفت‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی رسمِ مایوں کا دلکش فوٹو شوٹ جاری کرکے مداحوں سے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کردی۔
اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ کو یپشن دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘میرے مایوں لُک کی مکمل تفصیلات یہ رہیں، میں اپنی مایوں کو بہت پرائیوٹ رکھنا چاہتی تھی اسلئے یہ بات راز رکھی گئی‘۔
اداکارہ نیلم منیز نے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو مزید بتایا کہ ‘بلآخر میری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے‘۔
نیلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئی رسمِ مایوں کی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح زندگی کے نئے سفر پر ان کیلئے نیک تماؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
نیلم کے مایوں لُک پر ایک نظر
بات کی جائے دلکش اداکارہ نیلم منیر کے مایوں لُک کی تو اداکارہ نے اپنی مایوں کو یادگار بنانے کیلئے ٹراڈیشنل ہلدی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
رسمِ مایوں کی تقریب سے جاری کی جانے والی فوٹوز میں اداکارہ کو انتہائی خوبصورت گہرے پیلے رنگ کی فراک کو گھیر دار پلازو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے خوبصورت جوڑے میں مزید جان ڈالنے کیلئے نیلم نے شمری و گلوئی برائٹ میک اپ کے ساتھ بالوں کو کھلا چھوڑ کر اپنی دلکشی میں اضافہ کیا۔
ہیوی ایئر رنگز اور مانگ ٹیکے کے بجائے نیلم نے اپنے آل اوور لُک کو فلاور جیولری کے ساتھ مکمل کیا جس میں انہوں نے سفید اور جامنی رنگ کے ٹیکے، ایئر رنگز اور ہاتھ میں گجرے سے اپنے حسن کو مزید چار چاند لگائے۔