پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی چھوٹی بہن عروبہ گِل کی شادی میں فنکاروں کی رونق نے دھوم مچادی۔
ڈراما ’بے باک‘ ، ’آز مائش‘ ، ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یشما گِل کے اس وقت انسٹاگرام پر لاکھوں چاہنے والے ہیں جن سے وہ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور چاہنے والوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک رکھتی ہیں۔
اپنے گھر ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران بھی یشما گِل سوشل میڈیا پر خاص اِن رہیں اور اسٹوریز اور پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیں۔
اپنے گھر شادی کے جشن میں مصروف یشما گِل کو انکی دوستوں نے نے جوائن کیا اور تقاریب کی رونق میں چار چاند لگا دیے۔
ڈانس پریکٹس اور ڈانس پرفارمنس میں یشما گل کا ساتھ دینے ہانیہ عامر، دنانیر مبین، سونیا حسین اور دیگر شامل تھے۔
یہ لمحہ یشما کے لیے خاصا جذباتی تھا۔ شادی کی تقریب کی تصاویر مختلف انسٹاگرام پیجز پر شیئر کی گئیں۔
اس سے قبل نکاح کی تقریب میں یشما گِل سفید سلیو لیس باڈی کون پہنی نظر آئیں اور اسپیکر پر بجنے والے گانوں کو ساتھ ساتھ گاتے ہوئے ڈانس اسٹیپس بھی دیتی دکھی تھیں۔