تازہ تر ین

سلمان خان اور سنجے دت ایک ساتھ کس کی برتھ ڈے منارہے ہیں؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے دو مشہور ستاروں سلمان خان اور سنجے دت کی جام نگر میں ایک برتھ پارٹی مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

1991 میں آنے والی سپر ہٹ فلم ’’ساجن‘‘ کی سپر ہٹ دوستوں کی جوڑی سلو بھائی اور سنجے بابا جام نگر میں قریبی ساتھی کی برتھ پارٹی میں ایک ساتھ نظر آئے جہاں کیک کاٹے جانے کے دوران دونوں ستاروں کی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت اپنے دیرینہ دوست سلمان خان کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور دونوں کیک کاٹتے ہوئے ساتھی سچن کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

جس کے بعد برتھ ڈے بوائے سلمان خان کو کیک کھلاتا ہے اور سلمان خان اور سنجے دت بھی ایک دوسرے کو کیک کھلاتے نظر آتے ہیں۔ ان کے کیک کھانے کے مزاحیہ انداز نے اردگرد کے سب لوگوں کو ہنسا دیا۔ سلمان خان نے ظاہر کیا کہ وہ ایک بڑا ٹکڑا کھا رہے ہیں اور کہا، ’’واہ بابا‘‘، اور سنجے دت نے ان کی نقل کی اور پھر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ قہقہہ لگانے لگے۔

دونوں ستاروں کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداح بھی ان کی دوستی پر سرشار ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا، ’’سلمان بھائی اور سنجو بابا دونوں بھائی، دونوں تباہی۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’سلمان بھائی اور سنجو بابا کا رشتہ حقیقی بھائی چارے کی مثال ہے۔‘‘

یاد رہے کہ سنجے دت اور سلمان خان نے ایک ساتھ کئی یادگار فلمیں دی ہیں، جن میں ساجن، چل میرے بھائی، یہ ہے جلوہ شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain