تازہ تر ین

3 ٹیلی کام کمپنیوں کی 10 سال میں 25 کھرب 21 ارب 59 کروڑ روپے کی آمدن کا انکشاف

پاکستان میں کام کرنے والی تین ٹیلی کام کمپنیوں کو پچھلے دس سالوں میں مجموعی طور پر 25 کھرب 21 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کی آمدن کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 7 کھرب 63 ارب 81 کروڑ 30لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا گیا ، پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق 2013-14سے 2022-23 کے عرصہ کے دوران ٹیلی کام آپریٹر جاز کو 16کھرب 62ارب 98 کروڑ 70 روپے کی آمدن ہوئی اور اس آپریٹر نے 5کھرب 2ارب 51کروڑ 10لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ، ٹیلی کام آپریٹر ژونگ نے ان دس سال میں 8 کھرب 21ارب 54کروڑ 40لاکھ روپے ریونیو جنریٹ کیا جبکہ ٹیکس کی مد میں 2 کھرب 48ارب 88کروڑ 20لاکھ روپے ادا کئے ، نیا ٹیل کو اس عرصہ کے دوران 37ارب 6کروڑ 60لاکھ روپے کی آمدن ہوئی اور 12ارب 42کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کی ۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain