تازہ تر ین

6 جنوری کو عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے، وقاص اکرم شیخ

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے کہا ہے کہ خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔

وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے پوچھا جا رہا ہے، سول نافرمانی تحریک کی کال بانی چیئرمین کی طرف سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی تحریک کا پہلا فیز جاری ہے، سول نافرمانی کی تحریک بیرون پاکستانیوں کے لیے ہے، بیرون ممالک پاکستانیوں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، 3 ماہ میں معلوم ہو جائے گا سول نافرمانی تحریک کے کیا اثرات ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک نہیں بوگس حکومت اور نااہل وزیر اعظم کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو معلوم ہے سول نافرمانی تحریک سے لوگوں کو مشکلات ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں انہیں حکومت دے دی گئی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، سول کا ملٹری ٹرائل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلح تنظیم نہیں یہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، سول نافرمانی تحریک کی نہ واپسی ہے نہ لچک دکھائیں گے، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔

وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے کارکنوں کی رہائی میں ڈیل کا کوئی چکر نہیں، کارکنوں کی رہائی کوئی خیر سگالی نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain