پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کرکٹ کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا اور اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حسنین نے اپنے بھائی کی شادی پر گلوکاری کے جوہر دکھا کر محفل لوٹ لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حسنین اسٹیج پر قوالوں کے ساتھ بیٹھ کر مشہور قوالی ‘یہ تو نے کیا کیا’ گا رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا یہ انداز دیکھ کر دوستوں اور رشتہ داروں نے خوب سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی محمد حسنین کی گلوکاری کی تعریف کی گئی۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی محمد حسنین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے ساتھی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
محمد حسنین کو 4 سال قبل ایک ویڈیو میں اعظم خان کے ساتھ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ان کی اس ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔