تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔

6 سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا الگ ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے جبکہ 9 اور دس جنوری کا معمول کے مطابق ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا، تعطیلات کے دوران صرف تین ججز سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 6 سے 8 جنوری تک تین سنگل بینچ جبکہ ایک ڈویژن بینچ دستیاب ہوگا جن میں چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ 9 جنوری سے معمول کے مطابق کام شروع کرے گی، 9 اور 10 جنوری کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ باقی 7 ججز دستیاب ہونگے۔

9 جنوری سے سات سنگل جبکہ تین ڈویژن بینچ کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain