تازہ تر ین

امریکا کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ

امریکی حکومت اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرے گی۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ  صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا پروپوزل کانگریس کو بجھوا دیا۔ اسرائیل سے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ کانگریس اور سینیٹ کمیٹیوں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے مجوزہ ہتھیاروں میں چھوٹے بم، جنگی طیاروں کے لیے اسلحہ، جنگی ہیلی کاپٹرز، گولہ بارود اور وارہیڈز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے مجوزہ معاہدے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس قبل غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف ہزاروں مظاہرین امریکا سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم امریکا کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain