بالی وڈ کی دلکش اداکارہ انوشکا شرما اور رنبیر کپور کی دوستی 2016 میں کرن جوہر کی فلم ‘اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشنز کے دوران شروع ہوئی۔
فلم کی پروموشنز کے دوران اداکارہ انوشکا شرما اور رنبیر کپور کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو ایک انٹرویو کے دوران اپنی دوستی اور تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم انٹرویو کے ایک تفریحی سیگمنٹ کے دوران، رنبیر نے اتفاق کیا کہ انوشکا پرپوز کرنے والوں کو فرینڈ زون کرنے کی‘چیمپئن‘ ہیں۔
انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے اداکارہ انوشکا شرما سے سوال کیا گیا کہ ‘کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ تو کسی لڑکے کے بہت اچھے دوست ہوتے ہیں لیکن انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی اور وہ زیادہ قریب ہونے کی بات کرتے ہیں‘۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ انوشکا شرما سے پہلے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ‘جی ہاں میں ایک لڑکے کو جانتا ہوں جو انہیں بہت پسند کرتا ہے اور انہیں پرپوز بھی کرچکا ہے لیکن انہوں نے اسے فرینڈ زون کردیا‘۔
رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ ‘انوشکا شرما لڑکوں کو فرینڈ زون کرنے میں انتہائی چیمپیئن ہیں اور میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اس لڑکے کا سر نیم ‘کپور‘ ہے‘۔
فرینڈ زون کے اسٹیٹمنٹ کی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ‘ایسا نہیں ہے کہ میری کبھی لڑکوں سے بات چیت نہیں ہوئی، میرا بیک گراؤنڈ آرمی سے ہے اور میں ہر گز کچن سیٹ کھیلنے والی لڑکیوں میں سے نہیں تھی میری دوستی دونوں جینڈرز میں برابر ہے‘۔
اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ‘میں نے دوستی کو کبھی صنفی عینک سے نہیں دیکھا لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکے یہ بات کب سمجھیں گے کہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اگر کسی کے اچھے دوست ہیں تو محبت بھی ہوجائے گی‘۔
’اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشن کے دوران بالی وڈ کی دلکش جوڑی انوشکا شرما اور رنبیر کپور کی دوستی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔
تاہم پروموشنز کے دوران اداکار رنبیر کپور کی جانب سے دبے الفاظوں میں اداکارہ انوشکا شرما سے اظہارِ محبت کی ویڈیو نے مداحوں کو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں رنبیر کی عاشقانہ طبیعت کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب میں ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی۔
شادی کے بعد جنوری 2021 میں اسٹار کپل انوشکا اور ویرات نے اپنی بیٹی وامیکا اور فروری 2024 میں بیٹے آکائے کوہلی کا دنیا میں استقبال کیا۔
دوسری جانب رنبیر کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی راہا کپور ہیں۔