تازہ تر ین

ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ

لوئرکرم میں بگن کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری (سی ٹی ڈی) میں درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں  پولیس نے واقعے کی روزنامچہ رپورٹ تیارکرلی۔

پولیس کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ید رہے کہ گزشتہ روز کرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خور و نوش پر مشتمل سامان کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوا تھا،  جس کے بعد افسوس ناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ کے قریب پیش آیا۔

قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی کہ مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت ایک پولیس اور ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوئے۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے مل کر ابتدائی تحقیقاتی  رپورٹ مرتب کرکے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کے قافلے پر حملے  میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain