چارٹ بسٹر سانگ ‘کسسِک‘ میں اپنے قاتلانہ فگر اور دلکش اداؤں سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنانے والی اداکارہ شری لیلا کی بالی وڈ ڈیبیو فلم میں ‘کال می بے‘ اداکارہ اننیا پانڈے کی انٹری۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے چندو چیمپیئن اداکار کارتک آریان نے اپنی اپکمنگ رومانٹک کامیڈی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ کا شاندار اعلان کرکے مداحوں کی توجہ سمیٹی۔
کارتک آریان کی جانب سے فلم بھول بھلیا 3کے بعد فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ کا ویڈیو پوسٹ کی صورت میں کیا جانے والا اعلان مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
بھارتی میڈیا پر اداکارہ شری لیلا کے بعد دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے کرن جوہر کی فیورٹ اسٹار کڈ اننیا پانڈے کی شمولیت کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شری لیلا کی بالی وڈ ڈیبیو فلم میں کارتک آریان کے ہمراہ ان کی ایکس گرل گرینڈ اننیا پانڈے بھی اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم ‘پتی پتنی اور وہ‘ میں کارتک آریان اور اننیا پانڈے کی شاندار کیمسٹری دیکھنے کے بعد مداح جلد ہی اپنی پسندیدہ جوڑی کو ایک بار پھر اسکرین پر اپنا جلوہ دکھاتے دیکھ پائیں گے۔
تاہم میکرز کی جانب سے ابھی تک اننیا پانڈے کے کردار کے حوالے سے کوئی واضح اسٹیٹمنٹ جاری نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شری لیلا سے فلم کے حوالے سےبات چیت ابھی جاری ہے اور اگر معاملات ٹھیک رہے تو دھرما پروڈکشن کی جانب سے اگلے چند دنوں میں فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں اداکارہ اننیا پانڈے کی شمولیت نے سونے پر سہاگے کا کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی کارتک آریان اسٹارر رومانٹک کامیڈی فلم ‘تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ سال 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔