تازہ تر ین

لاس اینجلس آتشزدگی سے بچ جانے والا واحد گھر، مالک کون ہے؟

لاس اینجلس میں حالیہ جنگل کی آگ نے سینکڑوں افراد کو متاثر کیا ہے جس میں اب تک 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور دس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

لیکن ساحلی علاقے مالیبو پر بنے پرتعیش گھروں کی قطار میں ایک گھر ہے جو تباہ شدہ گھروں کے درمیان ٹھیک حال میں کھڑا ہے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے بزنسمین، وکیل اور ویسٹ مینجمنٹ انکارپوریشن کے سابق سربراہ ڈیوڈ اسٹینر کا 90 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا مالیبو مینشن وہ واحد عمارت ہے جو لاس اینجلس میں آتشزدگی سے محفوظ رہی۔

مالیبو مینشن کے مالک ڈیوڈ اسٹینر کو جب پتہ چلا تو وہ انہیں یقین نہیں آیا جس آگ سے اس کے پڑوس کے تمام گھر جل گئے، اس کا گھر ٹھیک ٹھاک حالت میں رہا۔

64 سالہ ڈیوڈ اسٹینر نے بتایا کہ یہ ایک ‘معجزہ’ ہے کہ ان کا 4،200 مربع فٹ، تین منزلہ مکان 35،000 ایکڑ اراضی کو جھلسا دینے والے آگ سے بچ گیا۔

اسٹینر نے کہا کہ انہں کالز موصول ہو رہی ہیں کہ آپ کا گھر تمام نیوز چینلز پر ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ اسٹوکو (تعمیر میں استعمال ہونے والا ایک مخصوص مٹیریل)، پتھروں کے مواد اور ناسوز چھت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طاقتور لہروں سے محفوظ کرنے کیلئے گھر کو مستحکم کیا گیا جس کے 50 فٹ نیچے سمندری فرش تک پائلنگ کی گئی۔

اگرچہ انہوں نے کہا کہ میں نے لاکھوں سالوں میں بھی کبھی نہیں سوچا تھا کہ جنگل کی آگ یہاں تک پہنچ جائے گی۔

میں نے زلزلے کا سوچ کر اس گھر کی تعمیر کروائی تھی، یہ سوچ کر کہ اگر کبھی زلزلہ آیا تو میرا گھر تباہ ہونے والی آخری چیز ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain