تازہ تر ین

بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ’مہا کمبھ میلہ‘ شروع

اگر آپ نے پُرانی بھارتی فلمیں دیکھ رکھی ہیں تو ان فلموں میں ایک میلے کا ذکر کیا جاتا ہے جس میں دو بھائی بچپن میں بچھڑ جاتے ہیں اور جوانی میں ملتے ہیں، ہندو مذہب کے اس سب سے بڑے میلے کو ‘کمبھ میلہ’ کہا جاتا ہے۔

ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج، جس کا نام پہلے الہ آباد تھا، وہاں یہ میلہ شروع ہوچکا ہے، لاکھوں ہندو زائرین اس میلے میں شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔

اس مذہبی میلے کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے کیونکہ یہ دنیا میں کسی بھی مذہب کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے، اس میلے میں ہندو سادھوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جو دنیاوی ذمے داریوں سے بری الزمہ ہوتے ہیں۔

یہ اجتماع آئندہ 6 ہفتوں تک جاری رہے گا، جس میں کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے، ہر بارہ سال بعد یہ میلہ “مہا” کہلاتا ہے، جو اسے ایک بڑا اور خاص اجتماع بناتا ہے۔

یہ میلہ ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے چار مقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے۔

پریاگ راج میں عقیدت مند تریوینی سنگم یعنی تین مقدس دریاؤں گنگا، جمنا، اور سرسوتی کے سنگم پر اشنان کرتے ہیں تاکہ ہندو مذہب کے عقیدے کے مطابق اپنے گناہوں سے نجات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

مہا کمبھ میلہ کا پس منظر

یہ میلہ ہندو دیومالائی کہانیوں پر مبنی ہے جس کے مطابق دیوتاؤں اور راکھشسوں کے درمیان امرت کے گھڑے پر جھگڑا ہوا تھا، اس دوران گھڑے سے امرت کے چار قطرے زمین پر گرے، جو پریاگ راج، نیشک، ہریدوار، اور اجین میں موجود ہیں، ان شہروں میں یہ میلہ باری باری منعقد کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا بھر کے لوگوں کو اس میلے میں شرکت کی دعوت دی ہے، اس میلے کو 2017 میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے “ثقافتی ورثے” کے طور پر تسلیم کیا۔

میلے کی تیاری

میلے کے لیے برسوں کی منصوبہ بندی اور کروڑوں روپے کی لاگت سے انتظامات کیے گئے ہیں، پریاگ راج میں جو عام طور پر 60 لاکھ افراد کا مسکن ہے، یہاں لاکھوں زائرین کے لیے عارضی ٹینٹ سٹی بنایا گیا ہے جس میں 16 لاکھ خیمے، ڈیڑھ لاکھ ٹوائلٹ بنائے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain