تازہ تر ین

مریم نفیس دوران حمل کس شے کی دیوانی؟

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر اور کانٹینٹ کری ایٹر مریم نفیس نے حمل کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کو دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

اداکارہ مریم نفیس جَلد ہی ننھے مہمان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی ہیں اور اس خوبصورت جرنی کو وہ نہ صرف انجوائے کر رہی ہیں بلکہ لمحہ بہ لمحہ اسکی جھلکیاں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیو کی صورت میں شیئر بھی کر رہی ہیں۔

اگرچہ کہ حمل کا اعلان کرنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بے بی بمپ دکھانا خاصا مہنگا پڑا تھا جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا لیکن اداکارہ نے ایک بھی تنقید پر کان نہ دھرتے ہوئے یہ کہہ کر باتوں کو ہوا میں اڑا دیا کہ ابھی تو مزید دکھانا باقی ہے جس کو مسئلہ ہے وہ انہیں ان فالو کردیں۔

بس پھر کیا تھا  مریم نفیس نے بےبی مون کے بعد اب حمل کی دلچسپ ویڈیو بھی صارفین کی خدمت میں پیش کی جسکا عنوان تھا کہ ’حمل آپکے ساتھ کیسا سلوک کررہا ہے؟’جبکہ ویڈیو میں اداکارہ  کو ہر موقع پر غنودگی کی حالت میں دیکھا گیا چاہے وہ گھر میں ہوں یا پھر سیر و تفریح کیلئے بیرون ملک مریم نفیس سوتی ہوئی نظر آئیں۔

دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’ایک چیز جو حمل کے دوران مستقل رہی – وہ یہ کہ میں ایک نیند کی دیوانی ہوں،ابھی بھی میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت سو سکتی ہوں حالانکہ میرے شوہر نے کہا تھا کہ، یہ پہلے تین مہینے کے بعد ختم ہو جائے گا’۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اور بتایا کہ،’پھر بھی، ایک لڑکی جو اپنی زندگی میں صرف 6-7 گھنٹے کی نیند لیتی تھی، واقعی اس سے لطف اندوز ہو رہی ہے، ایک خصوصی شکریہ اس بندے کا، جس نے میرے پریگنینسی کے اس  سفر کو کیمرے میں قید کیا، جسے میں اپنی زندگی بھر یاد رکھوں گی’۔

دوسری جانب مریم نفیس کے نیند کے مزے لیتی ویڈیو سے لطف اندوز ہوتے صارفین ان لمحات کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔جس سے اداکارہ کا سفر اور بھی خاص بن جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد جَلد متوقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain