تازہ تر ین

2025 میں ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنے والے بالی وڈ اداکار

بالی وڈ کی فلمی نگری پر  زیادہ تر فلموں پر ناکامی کے سائے لہرا رہے ہیں اور اے لسٹ اداکاروں کی نامی گرامی فلمیں بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے سے محروم ہیں۔

 وہیں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری نہ صرف پھل پھول رہی ہے بلکہ بھارت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی دھاک بٹھا رہی ہے۔

سال 2024، ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنے والے بالی وڈ ستارے کون؟

ایک زمانے میں ساؤتھ انڈین فلموں کا مذاق اڑایا جاتا تھا لیکن اب ان فلموں نے پروڈکشن، ڈائریکشن اور ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ موسیقی اور ڈانس کا ایسا امتزاج پیش کیا ہے کہ شائقین دھڑا دھڑ سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں۔

اس کایا پلٹ میں جہاں بالی وڈ، ٹالی وڈ اور مولی وڈ کے درمیان فرق کی لکیر مٹتی جارہی ہیں وہیں اب ہندی فلموں کے مشہور اداکار بھی ساؤتھ انڈیا کا رخ کررہے ہیں۔

رواں برس بھی بالی وڈ اداکاروں کی ایک تعداد ہے جو ساؤتھ کی فلموں میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہے، انہی اداکاروں کا ذکر ہم نے ذیل میں کیا ہے۔

کرینہ کپور

بالی وڈ کی کوئین کرینہ کپور خان 2025 میں ساؤتھ انڈسٹری کو فتح کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سال 2025ء میں ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنیوالے بالی وڈ اداکار

حالانکہ ان کے بلاعنوان پروجیکٹ کی تفصیلات ابھی تک خفیہ ہیں لیکن کرینہ نے اس نئے منصوبے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘بگ ساؤتھ فلم’ قرار دیا ہے۔

شائقین بے صبری سے مزید اپ ڈیٹس کا انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ جنوبی ہندوستانی سنیما میں کرینہ کا پہلا قدم ہے۔

سہیل خان

سہیل خان اپنی تیلگو فلم میں بہت زیادہ متوقع ایکشن تھرلر NKR21 کے ساتھ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سال 2025ء میں ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنیوالے بالی وڈ اداکار

اس فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری پردیپ چلوکوری نبھا رہے ہیں جبکہ مرکزی کردار میں ننداموری کلیان رام نظر آئیں گے اور سہیل اس فلم میں ایک اہم منفی کردار ادا کر رہے ہیں

فلم میں سہیل کے کردار کا پوسٹر ایک کمانڈنگ موجودگی کو ظاہر کرتا ہے، جس کی شدت اور خطرے کی جھلک وہ اسکرین پر لائیں گے۔

NKR21 ایکشن سے بھرپور کہانی اور جذباتی گہرائی کے ایک سنسنی خیز امتزاج کا وعدہ کرتی ہے۔

علی فضل

علی فضل لیجنڈری کمل ہاسن کے ساتھ پین انڈیا فلم ‘ٹھگ لائف’ میں اپنے ساؤتھ ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

سال 2025ء میں ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنیوالے بالی وڈ اداکار

منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کئی زبانوں میں ڈبنگ کے ساتھ ریلیز ہو کر بھارت بھر کے سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

شنایا کپور

شانایا کپور اپنے پہلے پروجیکٹ ورشابھا کے ساتھ بالی وڈ اور ٹالی وڈ دونوں میں اپنا راستہ بنا رہی ہیں، وہ لیجنڈری موہن لال کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

سال 2025ء میں ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنیوالے بالی وڈ اداکار

اس فلم میں روشن میکا، گرودا رام، سمرن اور سری کانت بھی ہیں، بالاجی ٹیلی فلمز کے تعاون سے اور ایکتا کپور کی شریک پروڈکشن میں بننے والی ورشابھا ایک اعلی بجٹ والی فلم تیلگو اور ملیالم زبان میں ریلیز کی جائے گی، جس کی ہدایت کاری نندا کشور کررہے ہیں۔

اکشے اوبرائے

فائٹر اور گڑگاؤں جیسی فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے مشہور اکشے اوبرائے ٹاکسک کے ساتھ ساؤتھ انڈین انڈسٹری میں اپنی پہچان چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

سال 2025ء میں ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنیوالے بالی وڈ اداکار

یش، کیارا اڈوانی، نین تارا، اور ہما قریشی کے ساتھ اسکرین اسپیس کا اشتراک کرتے ہوئے، یہ بہت مشہور پروجیکٹ شائقین کے لیے ایکشن اور ڈرامے کے اعلیٰ آکٹین مرکب کا وعدہ کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain