کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کی پہلی آواز ریکارڈ کر لی گئی ہے۔**
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں ایک گھر کے باہر لگے کیمرے نے دنیا میں پہلی بار ایک شہاب ثاقب (خلائی چٹان) کے زمین سے ٹکرانے کی آواز ریکارڈ کی۔
گھر میں رہنے والے شخص کا کہنا ہے کہ جب وہ اور ان کے ساتھی شام کی سیر کے بعد گھر واپس آئے تو راستے میں عجیب و غریب دھول اور ملبہ دیکھ کر حیرانی ہوئی۔
بعد ازاں انہوں نے اپنا سیکیورٹی کیمرا چیک کیا تو پتہ چلا کہ دروازے سے کوئی چیز ٹکرائی ہے جس سے دھواں اٹھ رہا ہے ایک چھوٹے سے دھماکے جیسی آواز ہے۔
اس شخص نے البرٹا یونیورسٹی کے میٹیورائٹ رپورٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی جس کے بعد ماہرِ ارضیات کرس ہیر نے ملبے کے نمونوں کی جانچ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلاء سے چٹانوں کا زمین کے مدار میں داخل ہونا بہت عام ہے تاہم اس کے ٹکڑوں کا سطح تک پہنچنا بہت کم ہوتا ہے۔