بالی وڈ کی دلکش اداکارہ راشا تھڈانی نے اپنی ڈیبیو فلم ‘آزاد‘ سے آئٹم سانگ ‘اوئی اماں‘ پر کیے جانے والے سزلنگ ہاٹ ڈانس مووز کی بدولت سوشل میڈیا کو ہائی جیک کرلیا۔
بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی ایک جانب جہاں اپنی دلکشی اور معصومیت کی بدولت مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہورہی ہیں وہیں بالی وڈ کی کُول جوڑی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی جانب سے انہیں کیے جانے والے سپورٹ نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں راشا کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں اداکارہ تمنا اور وجے نے فلم ‘آزاد’ کے چارٹ بسٹر سانگ ‘اوئی اماں‘ پر اپنے زبردست ڈانس سےسوشل میڈیا پر ویوز کی گیم کو اسٹرونگ کیا۔
تمنا اور وجے کی جانب سے راشا تھڈانی کو سپورٹ کیے جانے پر اسٹار کپل کو ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح خوب سراہ رہے ہیں۔
راشا نے تمنا کو کیا ٹائٹل دیا؟
حال ہی میں اپنی فلم ‘آزاد’ کی پروموشن کے دوران ایک سیگمنٹ میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے راشا کی جانب سے اپنی فلم آزاد کی پروموشن میں پیش پیش رہنے والی بالی وڈ کی دلکش اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو ‘اڈوپٹڈ مام‘ کا خطاب دیا گیا۔
راشا کی جانب سے تمنا کو ‘اڈوپٹڈ مام‘ کا ٹائٹل دینے کے بعد فلم ‘آزاد’ کی پریمیئر نائٹ میں صحافیوں نے تمنا سے راشا کے اِس اسٹیٹمنٹ پر اُن کی رائے مانگی۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور ان کے بوائے فرینڈ وجے ورما نے اس خطاب کو قبول کرتے ہوئے راشا کو اپنی ‘اڈوپٹڈ ڈوٹر’ (گود لی ہوئی بیٹی) کے ٹائٹل سے نواز دیا۔
واضح رہے کہ ہدایت کار ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اداکارہ راشا تھڈانی اور امان دیودگن کی فلم ‘آزاد‘ کو رونی اسکریو والا اور پرگیہ کپور نے پروڈیوس کیا ہے، فلم 17 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔