تازہ تر ین

جیکی شروف کا خواب, ٹائیگر کے ساتھ کیا کرنے کی خواہش؟

جیکی شروف ایک مشہور بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی منفرد شخصیت اور اداکاری کے ذریعے ایک نمایاں مقام حاصل کیا، ان کا اصل نام جے کیشن کاکوبھائی شروف ہے لیکن فلم انڈسٹری میں وہ “جیکی شروف” کے نام سے مشہور ہیں۔

جیکی شروف یکم فروری 1957ء کو ممبئی بھارت میں پیدا ہوئے، وہ ایک متوسط طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد کا تعلق گجرات سے تھا اور والدہ ایک ازبک نسل کی خاتون تھیں۔

جیکی نے ابتدائی زندگی میں مختلف چھوٹے موٹے کام کیے، جیسے کپڑوں کے بٹن چیک کرنا اور دیگر معمولی ملازمتیں لیکن ان کا خواب ہمیشہ سے بڑا تھا۔

جیکی شروف نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، 1983 میں سبھاش گھئی کی فلم ’ہیرو‘ سے انہیں بالی ووڈ میں ایک بڑا بریک تھرو ملا، یہ فلم بہت کامیاب ثابت ہوئی جس نے انہیں ایک اسٹار بنا دیا اور وہ فلم انڈسٹری کے اہم اداکاروں میں شامل ہو گئے۔

جیکی شروف نے حال ہی میں اپنی نئی ویب سیریز ’چڑیا اُڑ‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کی، انہوں نے ذاتی زندگی میں آنے والی مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک انٹرویو میں جیکی شروف نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹے آغاز سے نمایاں کامیابیوں تک پہنچنے کا ایک مسلسل عمل رہا ہے،کپڑوں کے بٹن چیک کرنے اور سپروائزر کے طور پر کام کرنے جیسے کرداروں سے لے کر ماڈلنگ اور پھر فلموں میں آنے تک جیکی شروف نے اس پیشہ ورانہ سفر میں اپنے کام اور مواقع کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کیریئر کو بلندیوں پر پہنچایا۔

جیکی شروف نے ناکامیوں سے نمٹنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناظرین کی محبت اور تعریف مورال بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی پذیرائی نہ صرف اداکاروں بلکہ پروڈیوسرز کو بھی حوصلہ دیتی ہے اور ان لوگوں کی قدر کی جو چیلنجز کے باوجود اپنے پروجیکٹس پر یقین رکھتے ہیں۔

جیکی شروف نے روایتی سنیما ہالز کی کمی پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ کئی سنیما ہالز کی جگہ اب عمارتیں بن گئی ہیں اور صرف چند سنگل اسکرین تھیٹرز ہی باقی ہیں جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بھرے ہوئے سینیما ہالز کی پرجوش توانائی اور تالیوں کے شور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بجٹ، ٹکٹ کی قیمتوں اور دیگر عوامل پر احتیاط سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

جیکی شروف نے اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کے ساتھ ایک بامعنی اور متاثر کن فلم میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain