امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں نو منتخب صدر ٹرمپ کی ریلی سے مختصر خطاب کیا۔
ٹرمپ نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کے بعد اب یہ ضروری ہے کہ ذہین افراد کا تحفظ کیا جائے اور مسک ایک اچھے شخص ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ مسک کو ایک مشاورتی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جو محکمہ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
ٹرمپ نے اس موقع پر حاضرین سے کہا کہ وہ ہجوم میں ایلون مسک کو تلاش کرنے میں میری مدد کریں جنہیں نئی ٹیم کی قیادت کا ذمہ دیا گیا ہے، وہ کہاں ہیں؟ یہاں آؤ ایلون۔
ایلون مسک اپنے بچے کے ہمراہ اسٹیج پر پہنچے جہاں ٹرمپ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اپنے خطاب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ہم بہت اچھے کام کرنے جا رہے ہیں، ہم بہت سی تبدیلیاں کرنے کے منتظر ہیں۔
ایلن مسک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت جو سب سے اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ تبدیلیوں کو مستحکم کیا جائے اور امریکا کو ہمیشہ کے لیے مضبوط بنانے کی بنیاد رکھی جائے۔
مسک نے اپنے مختصر خطاب کے بعد ٹرمپ سے ساتھ ہاتھ ملایا اور اسٹیج سے اتر گئے۔