تازہ تر ین

کارکردگی شاندار مگر کھلاڑی نظر انداز , بھارتی کرکٹر کا ردعمل

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جاری ہونے والے بھارتی اسکواڈ پر فاسٹ بولر محمد سراج کو ڈراپ کیے جانے پر بحث ہو رہی ہے، وہیں وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرُن نائر کو نظر انداز کیے جانے پر بھی سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔

وجے ہزارے ٹرافی میں صرف ایک بار آؤٹ ہونے والے کرُن نائر نے ڈومیسٹک ایونٹ میں 389.50 کی اوسط سے 779 رنز اسکور کیے اور 9 میں سے 8 اننگز میں ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرُن نائر کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ذہن میں بھارتی ٹیم میں کم بیک کرنے کا امکان رکھنا ہوگا۔ اگر آپ ملک کی ٹیم سے کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ کو خواب دیکھنا جاری رکھنا ہوگا۔ دماغ میں یہ خیالات اور خواب ہوتے ہیں لیکن یہ محض حوصلہ ہے۔

سلیکشن کمیٹی چیف اجیت اگرکر کا اس متعلق کہنا تھا کہ 15 رکنی اسکواڈ میں سب کو شامل نہیں کیا جاسکتا، لیکن اس طرح کی کارکردگی کھلاڑی کو نظروں میں لے کر آتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain