اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستارکا آرڈر معطل کرتے ہوئے بحال کردیا جبکہ فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا.
چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر غلام محمد علی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے.
چیف جسٹس عامرفاروق نے وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کے لیے ریٹائرڈ جج پر مشتمل نئے ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کردی.
عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کرلی.
فیصل چوہدری اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیاکہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس کا جواب ہم دیں گے.
ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود وزارت خزانہ کے سابقہ ذیلی ادارے مناپلی کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری کو 7 سال بعد بھی کہیں تعینات نہ کیے جانے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹریز کو اگلے ہفتے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔