ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہ کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے دوران دوبارہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے ہفتہ وار بریفننگ میں بتایا کہ موروکو میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش ایا، 22 پاکستانی خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچ گئے جن کی فہرست شئیر کی گئی ہے، واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ موروکو حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا، پاکستان اور آذربائجان کے درمیان اج اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہو گا، پاکستان غزہ میں سیز فائر کی خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنانے کے لئے پاکستان خواہاں ہے، ہم حل ہی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے دوران دوبارہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائجان کے درمیان اج اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہو گا، پاکستان غزہ میں سیز فائر کی خیر مقدم کرتا ہے۔
افغان باشندوں سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود افغانی باشندوں کے حوالے سے پرانے پالیسی پر ہی عمل درآمد ہو گا، ابھی اس حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کے کوئی احکامات نہیں ملے۔