بھارتی اداکارہ حنا خان نے ویسٹرن لُک اختیار کرتے ہوئے رانی والی اداؤں سے فینز کو متوجہ کرلیا۔
کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود کام جاری رکھنے اور چہرے پر مسکراہٹ سجا کر زندگی کے حوالے سے مثبت رویہ اختیار کیے رکھنے پر مداح اداکارہ کے حوصلے اور عزم کو خوب سراہتے ہیں۔
ڈراما ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں ‘اکشرا’ کا کردار نبھانے والی حنا خان کینسر کے مرض کے سبب عالمی شہرت حاصل کرچکی ہیں اور دنیا بھر سے انہیں محبت سے بھرے پیغامات بھی ملتے رہتے ہیں۔
حنا خان نے کینسر کی تشخیص سے لیکر علاج تک تمام مراحل میں اپنے فینز کو باخبر رکھا اور اس دوران کام سے بھی منہ نہ موڑا، سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہیں اور ریلز اور فوٹوشوٹس سے فینز کو اینگیج رکھا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نیلے سوٹ میں ملبوس پُراعتمادی کا بھرپور مظاہرہ کرتی دکھ رہی ہیں۔
ویڈیو میں حنا خان اپنے چھوٹے بالوں میں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ مردانہ طرز کا سوٹ بھی بخوبی پہنی ہوئی ہیں۔
حنا خان نے اپنی اس ویڈیو پر گلوکار راہول سنگھ کا گیت ‘رانی چھاپ’ لگایا اور خود کو رانی سمجھ کر ادائیں دیتی بھی دکھیں۔