تازہ تر ین

پشپا 2 کے میکرز ٹیکس حکام کے نشانے پر

بلاک بسٹر تیلگو فلم پشپا 2 جہاں اربوں روپے کا بزنس کررہی ہے اور شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے وہیں اس کے میکرز بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے بدھ 22 جنوری کو حیدرآباد میں فلم ساز سوکمار کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماراچھاپہ مار کارروائی صبح سویرے شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

اطلاعات کے مطابق سوکمار پرواز کے لیے حیدرآباد کے ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جب انہیں انکم ٹیکس حکام اپنے ہمراہ ان رہائش گاہ پر واپس لے گئے جس کے بعد چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

تاہم ہدایت کار کے گھر پر مارے گئے چھاپے کے مقاصد اور نتائج کے بارے میں تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ انکم ٹیکس کے کسی عہدیدار نے بھی چھاپے کے بارے میں تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب سوکمار گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘پشپا 2: دی رول’ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس فلم میں اللو ارجن اور رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے اور یہ فلم اب تک 1500 کروڑ یا 15 ارب بھارتی روپے سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 21 جنوری منگل کے روز فلم کے شریک پروڈیوسر دل راجو کی جائیدادوں پر بھی محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔

انکم ٹیکس حکام کو ان افراد پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری کا شبہ ہے اور وہ دستاویزات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی مبینہ مالیاتی بے ضابطگیوں اور بے حساب آمدنی کی تحقیقات کا حصہ ہے اور حکام ممکنہ ٹیکس چوری کا پتا لگانے کے لیے مالیاتی ریکارڈ اور لین دین کی چھان بین کر رہے ہیں۔

دل راجو، جن کا اصل نام ویلاماکوچا وینکٹا رمنا ریڈی ہے، زیادہ تر تیلگو سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کچھ تامل اور ہندی فلموں کے لیے بھی مالی اعانت بھی کی اور پروڈکشن کمپنی سری وینکٹیشور کریشنز کے مالک ہیں۔

دل راجو نے دو نیشنل فلم ایوارڈ جیتے ہیں اور انہیں 2013 میں ناگی ریڈی-چکرپانی کے لیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کی حال ہی میں پروڈیوس کردہ فلم ‘گیم چینجر’ تھی جس میں رام چرن مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain