بالی وڈ کے خوبرو اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم چھاوا کی پروموشن کے دوران جاری ہونے والی دلکش ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی۔
حال ہی میں اداکار وکی کوشل اپنی فلم چھاوا کی پروموشن کیلئے ایک ایونٹ میں پہنچے جہاں اداکارہ رشمیکا مندانا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
تاہم اداکارہ کو پاؤں پر لگنے والی چوٹ کے باعث چلنے میں ہونے والی دشواری کے دوران وکی کے ‘کیرنگ جیسٹر‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انجری کا شکار ہونے والی اداکارہ رشمیکا مندانا کا وکی کی جانب سے مکمل دھیان رکھنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے کیوٹ اوتار نے مداحوں کو وکی کوشل کی ہمدردانہ طبیعت کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
بات کی جائے دونوں سپر اسٹارز کے لُک کی تو چھاوا کے پروموشنل ایونٹ میں وکی کوشل نے سفید رنگ کا کرتا پجاما زیبِ تن کیا جبکہ اس موقع پر اداکارہ رشمیکا مندانا دلہنیا کے روپ میں لال جوڑے میں ملبوس نظر آئیں۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘وکی کوشل کو دیکھ کر اب معلوم ہوتا ہے کہ کترینہ کیف نے ان کا انتخاب کیوں کیا، وکی واقعی ایک بہترین انسان اور گرین فلیگ ہیں‘۔
بات کی جائے فلم ‘چھاوا’ کے ٹریلر کی تو فلم میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کے سفر کی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے جب انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے انتقال کے بعد شاہی تخت سنبھالا تھا۔
فلم کے ٹریلر کو دیکھا جائے تو چھترپتی سبھاجی مہاراج کے کردار میں وکی کوشل شیر کی طرح نظر آرہے ہیں جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ فلم وکی کوشل کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔
فلم میں وکی رشمیکا مندنا وکی کوشل کی اہلیہ جبکہ اداکار اکشے کھنہ فلم کے ولن مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آرہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اداکارہ رشمیکا مندانا، اکشے کھنہ اور وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ رواں سال 14 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔