بھارتی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنت زبیر کو ان دنوں شہ سرخیوں میں خاص جگہ ملی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ان کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زبردست فین فالوئنگ ہے۔
جنت زبیر نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی تہلکہ مچایا اسی لیے انکی مقبولیت کی وجہ دونوں دنیاؤں کو قرار دیا جانا چاہئے۔
جنت زیبر نے سال 2007 میں مشہور ڈراما ‘دل مل گئے’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، 2010 میں ‘مٹی کے بنّو’ میں نظر آئیں اور 2011 سے 2012 تک ڈراما ‘پھلوا’ میں ننھی بچی کا کردار نبھایا اور خاص پہچان بنالی۔
جنت زبیر نے فلم ‘لَو کا دی اینڈ’ اور ‘ہچکی’ میں بھی کام کیا لیکن فلمی دنیا میں کچھ خاص کارنامہ سرانجام نہیں دے سکیں۔
اداکارہ کو شہرت کی منازل بآسانی طے کروانے میں ویڈیو میکنگ اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارمز ڈبز میش، میوزیکلی اور ٹک ٹاک ثابت ہوا جو انکی سوشل میڈیا پر بھی زبردست فین فالوئنگ کی وجہ بنا۔
جنت زبیر نجی زندگی میں کس لائف اسٹائل کو اختیار کیے ہوئے ہیں اور کتنی دولت کی حامل ہیں آج جانتے ہیں۔
جنت زبیر صرف 22 برس کی ہیں اور نہایت کم عمری میں ہی شہرت کی منازل طے کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ‘دل مل گئے’ میں ڈیبیو دینے کے بعد ‘کاشی اب نہ رہے تیرا کاغذ کورا’ میں جوان اداکارہ کا کردار ‘کاشی’ کا کردار ادا کیا۔
جنت زبیر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انکے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 49 اعشاریہ 7 ملین ہوگئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47 اعشاریہ 7 ملین ہے۔
اگرچہ جنت زبیر اور شاہ رخ خان کی مقبولیت کا کوئی مقابلہ ہے ہی نہیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کون کس کو فین فالوئنگ گیم میں شکست دے دے پتا نہیں چلتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس خبر کو شیئر کیے جانے پر صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھے جن میں سے ایک نے لکھا کہ ‘حقیقت میں شاہ رخ خان کا منت بھی اس جنت سے زیادہ مشہور ہے’۔
کامیاب کریئر کے ساتھ ساتھ جنت زبیر نے متعدد قیمتی چیزیں خریدیں جن میں لگژری کارز شامل ہیں۔
جنت زبیر تین مہنگی گاڑیوں کی مالکن ہیں جن کی مالی حیثیت 2 اعشاریہ 5 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
انکی 19ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ‘سیڈان’ کار خریدی جسکی قیمت ایک اعشاریہ 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
جنت زبیر کی کار کلیکشن میں پریمیئر ایس یو دی اور دیگر گاڑیوں کی قمیت 96 لاکھ بھارتی روپے ہے جن میں ایک سیکنڈ ہینڈ کار بھی شامل ہیں اور جنت اس کلیکشن میں چند مزید لگژری کارز کا اضافہ بھی کرنے میں مصروف ہیں۔
جنت زبیر پُرآسائش زندگی بسر کر رہی ہیں، انکے پار کلاتھنگ آئیٹمز، مہنگے جوتے، سینڈلز اور دیگر اسیسوریز ہیں جو لگژری برانڈ پراڈا، گوچی، ڈیور و دیگر شامل ہیں ہیں۔
جنت زبیر اپنی یہ حسین کلیکشن فینز کو دکھاتی رہتی ہیں اور فیشن کے معاملے میں اپ ٹو ڈیٹ رہنا چاہتی ہیں۔
چھوٹی سی پھلوا اب مالدار ہیں جن کے بارے مین یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکی مجموعی دولت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ٹیلی ویژن ڈراموں میں انکے متعدد کرار، سوشل میڈیا پر انفلوئنسر اور بھارتی فلموں میں اداکاری کے ذریعے جنت زبیر نے خود کو 25 کروڑ کی اکیلی مالکن بنایا ہے۔
جنت زبیر کی انکم میں انکی اداکاری، برانڈز انڈروزمنٹ، برانڈ کلابریشن شامل ہیں اور یہ انکی انڈسٹری میں حیثیت کو بھی مستحکم بناتا ہے۔
‘تو عاشقی’ میں اپنے کردار پنکتی کے سبب مشہور ہونے والی جنت زبیر ان دنوں اپنے خوابوں کے آشیانے کو حقیقی روپ دینے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔
صرف 22 سال کی عمر انکی شاندار کامیابی اور مستقبل کو بہتر سے بہتر بنانے کی چاہ قابلِ تعریف ہے اور انکے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔
جنت زبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ سائٹ وزٹ کرتی نظر آئیں جہاں انکے خوابوں کا گھر تعمیر کیا جارہا ہے۔
جنت زبیر نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘کیونکہ خواب پورے ہوجاتے ہیں، خوابوں کا گھر تعمیر کرنے کی کہانی میں نے ہمیشہ سنی اور آج میری آنکھوں کے سامنے وہ سچ ہوتی دیکھ رہی ہوں’۔
جنت زبیر نے جہاں کم عمری میں انتھک محنت کر کے شوبز انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا وہیں انکو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے اور وہ مشہور امریکی اقتصادی جریدے ‘فوربز’ کی ’30 انڈر 30′ فہرست میں شامل ہونا ہے۔
اس فہرست میں 30 سال کی عمر تک کے ایسے افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔
جنت زبیر ’30 انڈر 30′ کی مارکیٹنگ، میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ لسٹ میں اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب رہی ہیں اور اسکی وجہ انکا سوشل میڈیا پر متاثر کن موجودگی ہے۔
جنت زبیر شوبز کی دنیا میں مصروف رہنے کے علاوہ نجی زندگی میں اپنا دل بھی کسی کے نام کر بیٹھی ہیں جو کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے مشہور مسلم ٹک ٹاکر فیصل شیخ عرف ‘فیصو’ ہیں۔
دونوں کی ملاقات کی وجہ ویڈیو میکنگ ہی بنی۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مختلف گانوں اور ڈائیلاگز پر ویڈیو بناتے بناتے ایک دوسرے کے دل میں خاص جگہ بنابیٹھے اور اب اگرچہ دونوں شادی کے حوالے سے یا ایک دوسرے سے محبت کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کرتے لیکن کسی بھی ویڈیو بھی یا انٹرویوز میں ایسا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جس سے یہ لگے کہ دونوں کہ درمیان محبت نہیں ہے۔
2024 میں دونوں بھارتی کوکنگ شو ‘لافٹر شیف’ میں ایک ساتھ نظر آئے جہاں دونوں ایک دوسرے کی فکر کرتے اور پیار بھری باتیں کرتے تو کبھی لڑتے بھی دکھے۔
دونوں کے مطابق وہ پہلی مرتبہ ایئرپورٹ پر ملے اور اس پہلی ملاقات کے بعد دونوں نے ساتھ کام کیا جس کے دوران فیصل ویڈیو بنانے کیلئے جنت زبیر کے گھر جانے لگے اور دونوں کی دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔