تازہ تر ین

ایمن خان کے جمبو جمپ میں فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحے

پاکستانی اسٹار ایمن خان نے تفریح کیلئے بنائے گئے جمبو جمپ میں اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ انجوئے کرتے ہوئے تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کردیں۔

ایمن اور منیب نے سال 2018 میں محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور سال 2023 میں ایک اور ننھی پری کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔

ایمن خان شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں جبکہ منیب بٹ تاحال اسی فیلڈ سے وابسطہ ہیں۔

گھومنے پھرنے کی شوقین یہ جوڑی کبھی پاکستان کے سیاحتی مقامات تو کبھی بیرونِ ملک سفر کرتی رہتی ہے اور اس مرتبہ دونوں اپنی بیٹیوں کو کراچی کے جمبو جمپ لے گئے جہاں وہ اچھل کود کیلئے بنائے گئے بڑے سے کیسل سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس یادگار دن کی تصاویر ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ کہیں میرال کے ساتھ بیٹھی نظر آئیں تو کہیں پوری فیملی کے ساتھ پوز دیتی دکھیں۔

ایمن خان نے فیلمی کے ہمراہ بے انتہا انجوئے کیا اور اس کا ثبوت انکی شیئر کی گئیں تصاویر ہی ہیں۔

ان تصاویر میں ایمن خان اور انکی دونوں بیٹیوں نے مغربی طرز کے ملبوسات پہن رکھے ہیں۔ ایمن خان بیج سوئیٹر کے ساتھ جینز پہنی نظر آئیں، میرال نے سیاہ شرٹ کے ساتھ جینز پہنی اور امل نے سیاہ شرٹ کے ساتھمیچنگ ٹائیڈز پہنیں جبکہ منیب بٹ سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹس پہنے دکھے۔

فینز کی جانب سے ان تصاویر کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن فینز کی محبت سے بھرتا نظر آرہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain