تازہ تر ین

4 سال کا کام 4 دن میں کر دیا ٹرمپ کی بائیڈن پر تنقید

ڈیووس اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قیادت کے تحت ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار دن میں وہ فیصلے کیے جو بائیڈن انتظامیہ چار سال میں نہیں کر سکی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 دن میں ایسے بڑے فیصلے کیے ہیں جو سابقہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ 4 برس میں بھی نہ کر سکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ ممکن نہ ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے شرح سود میں فوری کمی کی درخواست دیں گے جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سابق صدر نے امریکی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں۔ انہوں نے کانگریس سے سب سے بڑی ٹیکس کٹوتیوں کو منظور کروانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور فوجی دستے ہر قسم کے حملوں کو روکنے کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے تیل اور گیس کے وسائل ملک کو عالمی سطح پر صف اول کی پوزیشن میں لے آئیں گے۔ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ تیل کی کم قیمت یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔

امیگریشن کے معاملے پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک بھیجنے کے لیے اقدامات کریں گے اور امیگریشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ان کی قیادت میں امریکا ایک مضبوط معاشی اور سلامتی طاقت کے طور پر ابھرے گا اور دنیا کی رہنمائی میں ایک بار پھر سرکردہ ملک بنے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain