تازہ تر ین

خیبر میں کارروائی، عزیر الرحمٰن سمیت 4 خارجی ہلاک

25 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص بھی شامل ہیں، جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain