تازہ تر ین

مُسافروں کا سامان کھونے کے معاملے میں دنیا کی بدترین ایئرلائن

عالمی سطح پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر میں اُن ایئر لائنز کی درجہ بندی کی گئی ہے جو مسافروں کے سامان کی حفاظت میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیتی ہیں۔

رپورٹ OddsMonkey کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس نے 700,000 سے زیادہ ٹرپ ایڈوائزر کے ریویوز کا تجزیہ کیا اور لگیج لوزر ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ تخمینوں کا مطالعہ کیا۔ لگیج لوزر ڈیٹا بیس 18,000 سے زیادہ ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے لائیو ذرائع کو ٹریک کرتا ہے۔

تجزیے میں پایا گیا کہ دنیا بھر کی تمام مختلف ایئرلائنز میں سے ایک ایسی ایئرلائنز ہے جو مسافروں کے سامان کھونے میں دیگر ایئرلائنز سے نمایاں ہے۔

جب ایئر لائنز میں سامان کھونے کی بات آتی ہے تو آئرلینڈ کی ایئر لائنز Aer Lingus کو اس غیر ذمہ داری کے حوالے سے بدترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے۔

اس ایئرلائن کے 14,003 ریویوز میں سے تقریباً 3.14 فیصد نے گمشدہ سامان کی اطلاع دی جس کا مطلب ہے کہ ہر 100 مسافروں میں سے تین سے زیادہ مسافروں نے اپنی منزل پر اپنے بیگز نہ پہنچنے کا کیس رپورٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain