تازہ تر ین

پاکستانی جوڑا معروف جج کیپریو کا مہمان، مٹن کڑاہی کھائی

امریکی ریاست رھوڈز آئی لینڈز کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبہ کے باعث وہ سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں، ان کی پاکستانی جوڑے سے ملاقات کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

کچھ سالوں قبل ان کی عدالت میں ایک پاکستانی جوڑا آیا تھا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا، مقدمے کی سماعت کے بعد انھوں نے جج فرینک کیپریو کو روایتی چترالی ٹوپی تحفے میں دی تھی۔

اب جج فرینک کیپریو نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ بعد میں بھی اس پاکستانی جوڑے سے رابطے میں رہے اور انھوں نے اس جوڑے کو اپنے گھر پر مدعو کیا جہاں اس جوڑے نے جج کو روایتی مٹن کڑاہی بھی بنا کر کھلائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain