تازہ تر ین

وکی کوشال کی ‘چھاوا’ کو ریلیز سے پہلے دھمکی

اداکار وکی کوشال کی آنے والی فلم ‘چھاوا’ ریلیز سے پہلے ہی تنازع میں گھِری نظر آرہی ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیر ادے سمنت نے فلم کے میکرز سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ‘ماہرین’ کو دکھایا جائے ساتھ ہی متنبہ کیا کہ اس کے بغیر فلم کو ریلیز نہیں ہونےدیا جائے گا۔

چھاوا، جس میں وکی کوشل اداکاری کر رہے ہیں، ایک تاریخی کہانی پر مبنی فلم ہے جو مراٹھا جنگجو بادشاہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی اور دور حکومت کو دکھائے گی۔

فلم میں وکی کوشل مراٹھا سلطنت کے بانی کے بڑے بیٹے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلم میں رشمیکا منڈنا، اکشے کھنہ، آشوتوش رانا، اور دویا دتہ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

وزیر نے ایک ایکس پوسٹ میں فلم کے ذریعے سمبھاجی مہاراج کی زندگی کو دکھانے کے لیے میکرز کی تعریف کی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی بآور کروایا کہ اس طرح کی فلم میں اگر کوئی “قابل اعتراض” مناظر ہیں تو اسے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے میکرز کو خبردار کیا کہ مہاراج کی عزت کو نقصان پہنچانے والی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پوسٹ میں وزیر کا کہنا تھا کہ ‘یہ خوشی کی بات ہے کہ مذہب اور آزادی کے محافظ چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہندی فلم بن رہی ہے، دنیا کو چھترپتی کی تاریخ سمجھانے کے لیے ایسی کوششیں ضروری ہیں۔ تاہم بہت سے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ اس فلم میں کچھ قابل اعتراض مناظر ہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ اس فلم کو پہلے ماہرین اور باشعور لوگوں کو دکھائے بغیر ریلیز نہ کیا جائے، کوئی بھی چیز جس سے مہاراج کی عزت کو نقصان پہنچے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا’۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ فلم کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز اس حوالے سے فوری ایکشن لیں اور جو منظر بھی قابل اعتراض ہو اسے ہٹا دیں، مزید فیصلہ فلم دیکھنے کے بعد کیا جائے گا، بصورت دیگر اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا!’۔

قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی اولاد اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ سمبھاجی راجے چھترپتی نے بھی ریلیز سے پہلے پوری فلم دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں نے ان کو مورخین کے ساتھ رابطہ کرنے پیشکش کی تاکہ غلطیاں دور کی جا سکیں اور یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس اہم کہانی کو دنیا بھر کے سامعین کے سامنے مستند طریقے سے پیش کیا جائے’۔

لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain