تازہ تر ین

عالیہ بھٹ کی سیاہ ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حالیہ فیشن شو میں اپنے قاتلانہ ناز و انداز سے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں بطور ’شنایا‘ بالی وڈ ڈیبیو دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ بھارتی فلم نگری میں وہ مقام حاصل کرچکی ہیں جس کا خواب ہر ایک اسٹرگلنگ ایکٹر دیکھ رہا ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ بھارت کے علاوہ انٹرنیشنل ایونٹس میں بھی مدعو ہوتی ہیں جو انکی مقبولیت کا اندازہ لگانے کیلئے کافی ہے۔شوبز کی دنیا میں نام کمانے کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ نے اپنی نجی زندگی کو بھی لیکر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 14 اپریل 2022 کو ایک گھریلو تقریب میں ساتھی اداکار و بچپن کے کرش رنبیر کپور سے شادی کی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔

فیشن شو میں عالیہ بھٹ کی ریمک واک:

لیکن انکی مقبولیت میں ایک ہاتھ انکے فیشن سینس کا بھی ہے جو انہیں سب سے خوبصورت اور انفرادی توجہ دلواتا ہے۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے فیشن شو میں شرکت کی جس میں بالی وڈ کی کئی حسیناؤں نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات میں ریمک پر جلوے بکھرے لیکن جیسے ہی عالیہ بھٹ سبیاساچی مکھرجی کی سیاہ اور سنہری دلکش ساڑھی میں جلوہ گر ہوئی تمام لائم لائٹ چرانے میں کامیاب ہوگئیں۔

عالیہ بھٹ کی ساڑھی کی تفصیلات:

عالیہ بھٹ کی اس ساڑھی کی بات کریں تو کام والے سنہرے بلاؤز اور سیاہ ساڑھی کی تیاری کیلئے نرم اور عمدہ کپڑا استعمال کیا گیا تھا۔

جبکہ اس ساڑھی کی خاص بات یہ تھی کہ اسکے شاندار بلاؤز پر چمکتی ہوئی موتیوں اور سیکوئنز کا خوبصورت کام کیا گیا تھا جو خوبصورتی کو چار چاند لگارہا تھا۔

  ساتھ ہی  بلاوز کا دلکش اور منفرد ڈیزائن، گہرے گلے اور بغیر آستین کے انداز کے ساتھ عالیہ کے انداز میں ایک جدید پہلو شامل کرتا بھی محسوس ہورہا تھا۔

اسی کیساتھ عالیہ بھٹ کے اپنے لُک کو مزید چار چاند لگانے کیلئے منفرد اور دلکش زیورات، جیسے اسٹیٹمنٹ ایئرنگز اور بولڈ رنگ، کے ذریعے اس لباس کو مزید نکھارا۔ ان کا چمکدار اپڈو اور عکس دار پس منظر نے اس شاہی انداز کو مزید بڑھا دیا۔’

عالیہ بھٹ کا سبیاساچی مکھرجی کو زبردست ٹریبیوٹ:

 عالیہ نے اپنی پوسٹ میں سبیاساچی کو ایک ایسا وژنری قرار دیا جو بھارتی ورثے کو جدید طرز کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس فیشن شو کی چند جھلکیاں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ساتھ ہی ذیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے شاندار کیریئر کی 25 سالہ کامیابیاں منانے کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھ ڈالا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے پوسٹ شیئر کی جس میں فیشن شو میں شرکت کی تیاری سے لے کر ریمک واک تک کے یادگار لمحات شامل تھے۔

پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے نہ صرف سبیاساچی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ ایک ماہر فیشن ڈیزائنر  اور ایک بصیرت رکھنے والے کہانی کار کے طور پر بھی سراہا، جنہوں نے بھارتی ملبوسات کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔
اداکارہ نے پوسٹ کی شروعات میں سبیاساچی کے فیشن پر گہرے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے کی لکھا کہ،’25 سال خوابوں کی تخلیق، ورثے کی حفاظت، اور عمدگی کو نئی تعریف دینے کے لیے میرے لیے سبیا، آپ صرف ایک ڈیزائنر نہیں ہیں بلکہ آپ ایک وژنری اور کہانی سنانے والے ہیں۔’

اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ،‘مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں نے سالوں کے دوران آپ کی تخلیقات کو پہنا ہے، چاہے وہ عالمی ریڈ کارپٹس ہوں یا ذاتی سنگ میل (وہ شادی کی یادیں جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گی)۔ آپ کا کام صرف فیشن نہیں بلکہ ایک آرٹ ہے، جو روایت اور جدت کو بے مثال نفاست کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔’

سبیاساچی کا فلسفہ، جو بھارت کے ورثے کو فیشن کے ذریعے محفوظ رکھنے پر مبنی ہے، ان کی کامیابی کا اہم جزو رہا ہے۔ عالیہ نے اس نظریے کی تعریف کرتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا کہ،’میں یقین رکھتا ہوں کہ بہترین فیشن ثقافت اور ورثے کی گہری سمجھ سے پیدا ہوتا ہے۔ اور آپ بالکل یہی کرتے ہیں۔ بھارتی کاریگری اور ثقافت کے لیے آپ کا عزم ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے ’۔

واضح رہے کہ سبیاساچی مکھرجی کا گزشتہ 25 سالوں کا شاندار سفر بھارتی فیشن کو نئی تعریف دینے والا رہا ہے۔ ان کے مشہور عروسی ملبوسات، شاہانہ ساڑھیاں، اور پیچیدہ کاریگری نے انہیں بھارتی فیشن کے عالمی سفیر کے طور پر متعارف کرایا جو ہر میدان میں تعریفیں سمیٹتا نظر آتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain