تازہ تر ین

‘اسکائی فورس‘ کی اسکریننگ کی رونق، یہ کون ہے؟

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی نواسی نومیکا 23 جنوری 2024 کو اپنے انکل اکشے کمار کی فلم “اسکائی فورس” کی اسکریننگ میں نظر آئیں۔

نومیکا، جو رنکی کھنہ اور سمیر سرن کی بیٹی ہیں، اپنی نانی ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس اسپیشل اسکریننگ میں شریک ہوئیں، نومیکا کی شاندار اور گریس فل شخصیت نے شائقین کی توجہ حاصل کی اور بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ دیگر اسٹار کڈز کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرکشش ہیں۔

نومیکا کی والدہ رنکی کھنہ 2003 میں سمیر سرن سے شادی کے بندھن میں بندھیں اور 2004 میں نومیکا پیدا ہوئیں، رنکی، ڈمپل کپاڈیہ اور راجیش کھنہ کی چھوٹی بیٹی ہیں اور وہ ایک سابق اداکارہ بھی رہ چکی ہیں۔

رنکی نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز “پیار میں کبھی کبھی” سے کیا لیکن چند فلموں کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

نومیکا کے انکل اکشے کمار نے 2004 میں ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی اور نومیکا کے کزنز میں آرو اور نیتارا شامل ہیں۔

نومیکا جو اپنے نانا راجیش کھنہ کی نواسی ہیں، ان کی خوبصورتی اور شاندار شخصیت پر لوگوں کی خاص توجہ ہے۔

راجیش کھنہ، جنہیں ہندی سینما کا پہلا سپر اسٹار کہا جاتا ہے، ان کی شاندار مقبولیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

نومیکا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی تعلیم لندن میں مکمل کی اور جب انہوں نے گریجویشن مکمل کی تو اپنی اس تقریب کی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ان تصاویر میں نومیکا اور ان کی نانی، ڈمپل کپاڈیہ، کو خوشی سے جھومتے دیکھا جا سکتا تھا۔

گریجویشن کی تقریب میں ڈمپل نے ایک سادہ آف وائٹ انڈین سوٹ اور براؤن شال پہنی ہوئی تھی جبکہ نومیکا نے سرخ رنگ کا شاندار انڈین سوٹ پہنا تھا اور ماتھے پر تلک بھی لگایا ہوا تھا۔

نومیکا کا اپنی خالہ ٹوئنکل کھنہ اور کزن آرو بھاٹیہ کے ساتھ خاص رشتہ ہے، وہ اکثر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں، ٹوئنکل نے نومیکا کی اٹھارہویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر اور جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی۔

فلمی دنیا میں نومیکا کے قدم رکھنے کے حوالے سے شائقین بے حد پرجوش ہیں لیکن نومیکا نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، ان کی موجودگی اور شخصیت کو دیکھ کر شائقین امید کر رہے ہیں کہ وہ بھی بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام حاصل کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain