تازہ تر ین

خوشی کپور نے سرجری اور لپ فلرز پر خاموشی توڑ دی

شوبز ہو یا فلم نگری ہر فنکار دوسرے فنکار سے خوبصورت لگنے کیلئے کئی بیوٹی ٹپس اپناتا ہے جبکہ آج کل ناک کی سرجری، لب فلرز اور چن فلرز کا بھی رحجان بڑھتا نظر آرہا ہے۔

جبکہ کئی اداکاراؤں پر بنا سرجری یا فلرز کروانے کے بعد بھی الزامات لگتے نظر آتے ہیں، ایسا ہی کچھ خوشی کپور کیساتھ بھی ہوا۔

خوشی کپور جلد ہی ایک انٹرویو  کا حصہ بنیں گی جسکا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس مختصر سے کلپ میں خوشی کپور کو مختلف موضوعات پر بات کرتے دیکھا گیا۔

یہ انٹرویو خوشی کپور کے گھر میں ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں وہ میزبان کیساتھ اپنے گھر کا دورہ کرنے کیساتھ ان سے خوب مزے مزے کی باتیں کریں گی اور ساتھ ہی لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہونگے۔

اس مختصر سے کلپ پر نظر دوڑائی جائے تو خوشی کپور اپنے گھر کے سوئمنگ پول کا ذکر کرتے ہوئے دکھائی دیں، جو بیریئر سے گھرا ہوا ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ،’ہمارے پاس بہت سارے کتے ہیں تقریباً پانچ کتے اور جب بھی وہ باہر آتے ہیں سب سے پہلی چیز جو وہ کرتے ہیں وہ ہے فوراً پول میں چھلانگ لگانا ہے۔’

اسی کلپ میں خوشی نے اپنے بچپن کے بارے میں ایک صاف گوئی سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو توجہ کی خواہش رکھنے والی کہتی ہیں، جو ہمیشہ سب کی توجہ کا مرکز بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔

لگے ہاتھوں ناک کی سرجری یا لپ فلرز کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے اعتراف پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ،’مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی بڑی بات ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ لفظ ‘پلاسٹک’… پلاسٹک کو لوگ سب سے بڑا توہین آمیز لفظ سمجھتے ہیں  جس سے آپ کسی کی بھی بے عزتی کرسکتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا یہ کوئی بڑی بات ہے۔’

ساتھ ہی خوشی کپور نے انڈسٹری میں اپنی فلمی کیرئیرکے بارے میں بھی بات کی اور کہا،’اس انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگوں نے میرے بارے میں ایک رائے قائم کر لی تھی کہ میں کیسی ہوں اور کون ہوں۔ ان میں سے زیادہ تر منفی تھا۔’

واضح رہے کہ خوشی کپور جو سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی ہیں انہوں نے اپنی والدہ اور بہن جھانوی کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا اور  زویا اختر کی ’دی آرچیز’ سے فلمی  ڈیبیو کیا۔

علاوہ ازیں خوشی کپور اگلی بار ’لوویپا’ میں جنید خان کیساتھ نظر آئیں گی۔یہ فلم 7 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اسے ادویت چندن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم جدید رومانس کی دنیا میں قائم ہے، اور میکرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ہوگی جس میں ناقابل فراموش پرفارمنسز، دلکش موسیقی، اور شاندار ویژولز شامل ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain