تازہ تر ین

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بڑی پیش رفت،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقدمے کا مدعی کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق دوران سماعت مدعی ذوالفقار  نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی، مجھے درخواست کے نقاط کا بھی علم نہیں ہے۔

ذوالفقار نے عدالت میں کہا کہ میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ یہ ساری بات تحریری صورت میں بیان حلفی پر عدالت میں پیش کریں۔

مدعی کا کہنا تھا کہ جی میں اپنے وکیل سے بیان حلفی تیار کروا کے لے آتا ہوں، کچھ وقت دیا جائے، اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال کیس پر سماعت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس، اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کیا تھا۔

18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain