تازہ تر ین

2017 چیمپئینز ٹرافی جیت پر شاہین نے لب کشائی کردی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان کی 2017 میں چیمپئینز ٹرافی جیت پر لب کشائی کردی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا 2017 فائنل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “میں پاکستان انڈر 19 کیلئے کھیل رہا تھا جب ہم نے 2017 میں چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی، میں نے وہ میچ ٹی وی پر دیکھا اور یہ ہمارے خاص لمحہ تھا”۔

انہوں نے کہا کہ “میں چاہتا ہوں کہ ہم اس بار فائنل کے بعد وہ سفید کوٹ دوبارہ پہنیں، میں فخر زمان کی اننگز کو کبھی نہیں بھول سکتا، جس نے کھیل کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا اور پھر محمد عامر کا اسپیل جو آج تک یاد ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر ایک نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا لیکن یہ دو کارگردی نمایاں رہی تھیں، ہم ایک بار پھر ٹائٹل جیت کر ٹرافی کو گھر پر رکھنا چاہتے ہیں۔

2017 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا فائنل پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ تھا کیونکہ بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain