تازہ تر ین

17 سیٹوں والی حکومت نے حامد رضا کے گھر چھاپہ مارکر مذاکرات سبوتاژ کیے، زرتاج گل

تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ایم این اے زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مزاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

 ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے  حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو۔دہشت گرد بنا دیا گیا ہے جبکہ  دہشت گرد ، دندنا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کو ایک بوگس کو جعلی مقدمہ میں ڈالا ہوا  ہے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہی ہمارے حامد رضا کے گھر چھاپے مارے گئے، پی ٹی ائی کی مذاکرات کی پیش کش کو حکومت نے  کمزوری سمجھا تھا، ہم کمزور نہیں ہیں، ہم مذکرات ملک کی خاطر کر رہے تھے۔

زرتاج گل نے کہا کہ 17 سیٹوں والوں سے اب کیا مزاکرات ہوں گے،   8  فروری آ رہا ہے ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمارے رحیم یار خان سے ایم این اے محمد غوث کو گھر دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا جو تاحال غائب ہیں، ہمارے رہنماؤں، کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا جو مرضی کر لیں احتجاج یوم سیاہ لازم ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain