تازہ تر ین

سہ ملکی سیریز؛ قومی ٹیم کب سے پریکٹس کرے گی؟

قوم کرکٹ ٹیم کے پلئیرز سہ ملکی سیریز کیلئے 4 فروری سے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ فریقی ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی۔

ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا معرکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا بعدازاں پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔

سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ٹرائی نیشن سیریز کا مقصد چیمپئینز ٹرافی کی تیاریاں کرنا تھا تاکہ مہمان ٹیمیں پاکستان کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain